دہلی میں ہوا کا معیار سنگین، سردی کا قہر جاری

قومی دارالحکومت میں ہواکا معیار ہفتہ کو شدید زمرے میں پہنچ گیا اور دھند سے ڈھكي صبح میں لوگوں نے ٹھٹھرن بھری سردی میں آنکھیں کھولیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں ہواکا معیار ہفتہ کو شدید زمرے میں پہنچ گیا اور دھند سے ڈھكي صبح میں لوگوں نے ٹھٹھرن بھری سردی میں آنکھیں کھولیں۔

سینٹرول پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق دارالحکومت میں ہوا کا معیار بگڑ رہا ہے اور ہفتہ کو یہ سنگین زمرے میں پہنچ گیا۔ شہر ی ہوا کے معیارکا انڈیکس (اےكيوآئی) 427 رہا اور یہ سنگین زمرے میں آتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز دہلی میں دن بھر آسمان صاف رہا لیکن کم از کم درجہ حرارت چار ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار ڈگری کم ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت21.8ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم کے لئے عمومی ہے۔ شام ساڑھے پانچ بجے رطوبت 72 فیصد درج کی گئی۔

شام ڈھلتے ہی سردی زور پکڑنے لگی اور رات ہوتے ہوتے اس نے قہر برپانا شروع کر دیا۔ سردی سے بچنے کے لئے لوگ موٹے موٹے گرم کپڑے کے استعمال سمیت کئی طرح کے اقدامات کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کی صبح گھنے دھند چھائے رہنے اور کم سے کم درجہ حرارت تقریبا پانچ ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ کے ارد گرد رہنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Dec 2018, 11:09 PM
/* */