دہلی وقف بورڈ معاملہ: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 5 ملزمین کے خلاف فرد جرم داخل کی

ای ڈی نے جن 5 ملزمین کو گرفتار کیا ہے، ان میں سے 3 کو عآپ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کا قریبی مانا جاتا ہے، امانت اللہ دہلی وقف بورڈ کے صدر رہ چکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی وقف بورڈ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

دہلی وقف بورڈ، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

دہلی وقف بورڈ میں مالی بے ضابطگی اور منی لانڈرنگ معاملہ کی جانچ کر رہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 5 ملزمین کے خلاف فرد جرم داخل کر دی ہے۔ جن 5 ملزمین کے خلاف فرد جرم داخل کی گئی ہے ان میں ذیشان حیدر، جاوید امام صدیقی، داؤد انصاری، کوثر امام صدیقی اور ایک شراکت دار فرم اسکائی پاور کا نام شامل ہے۔

ای ڈی کی طرف سے فرد جرم داخل کیے جانے کے بعد عدالت نے سبھی ملزمین کی عدالتی حراست میں آئندہ سماعت تک کے لیے توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت کے لیے 12 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ای ڈی کی طرف سے گرفتار کردہ 5 ملزمین میں سے 3 کو عآپ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کا قریبی مانا جاتا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ امانت اللہ خان دہلی وقف بورڈ کے صدر رہ چکے ہیں۔ ای ڈی نے اس پورے معاملے کی جانچ کو آگے بڑھاتے ہوئے گزشتہ سال 10 اکتوبر کو دہلی کے پانچ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی تھی اور تلاشی مہم چلائی تھی۔ جن ٹھکانوں پر ای ڈی کی چھاپہ ماری ہوئی تھی ان میں عآپ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کا گھر بھی شامل تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔