دہلی یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن نے مودی حکومت کے خلاف 16 جنوری کو ہڑتال کا کیا اعلان

ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر راجیب رے کا کہنا ہے کہ ’’ڈی یو وائس چانسلر وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کی ہدایات پر اساتذہ کی ٹھیکے پر تقرری کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ یونیورسٹی ضابطوں کے منافی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دہلی یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن نے اساتذہ کی کنٹریکٹ پر تقرری کی کوششوں کی پرزور مخالفت کرتے ہوئے 16 جنوری کو اچانک ہڑتال پر جانے اور کنٹریکٹ (معاہدوں) سسٹم کو فور ی طور ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر راجيب رے اور سکریٹری وویک چودھری کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کی ہدایات پر یونیورسٹی میں اساتذہ کی ٹھیکے پر تقرری کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ یونیورسٹی کے ضابطوں اور آرڈیننس میں اس کا کوئی التزام نہیں ہے۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی اکیڈمی کونسل کی میٹنگ میں ذیلی کمیٹی کی سفارشات پیش کرنے کے بجائے وزارت کی ہدایات پر کنٹریکٹ پر تقرریوں کو منظور کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جو ہمیں قبول نہیں ہے۔ یونیورسٹی میں برسوں سے پڑھا نے والے چار ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کے بجائے وائس چانسلر وزارت کے سامنے گھٹنے ٹیک رہے ہیں۔ لہذا اساتذہ نے اس کے خلاف 16 جنوری کو اچانک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ 17-18 جنوری کو پہلے سے طے شدہ احتجاجی مظاہرے کا پروگرام جاری رہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔