دہلی: ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسوم کی ادائیگی کو لے کر ٹریفک ایڈوائزری جاری، کئی راستے بند
صحیح اور منظم عمل کو یقینی کرنے کے لیے کئی اہم ٹریفک ڈائیورزن کا اعلان کیا گیا ہے۔ مسافروں کو ان ڈائیورزن پوائنٹس پر دھیان رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ انہیں کسی طرح کی دقت نہ ہو۔
.jpeg?rect=0%2C0%2C1280%2C720&auto=format%2Ccompress&fmt=webp)
دہلی پولیس، فائل تصویر ویپن
سابق وزیر اعظم آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسوم کی ادائیگی کو لے کر 28 دسمبر(ہفتہ) کو دہلی کے کئی علاقوں میں ٹریفک پر اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ ٹریفک نظام صحیح طریقے سے چلے، اس کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ آنجہانی ڈٓاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات کی ادائیگی صبح 11:45 بجے نگم بودھ گھاٹ پر ہوگی۔ اس میں مختلف ممالک کی معزز شخصیتات، وی آئی پی اور بڑی تعداد میں عام لوگ شریک ہونے والے ہیں۔
صحیح اور منظم عمل کو یقینی کرنے کے لیے کئی اہم ٹریفک ڈائیورزن کا اعلان کیا گیا ہے۔ مسافر ان ڈائیورزن پوائنٹس پر دھیان رکھیں تاکہ کسی طرح کی انہیں کوئی دقت نہ ہو۔ راجا رام کوہلی مارگ، راج گھاٹ ریڈ لائٹ، سگنیچر بریج اور یدھشٹر سیتو پر آخری رسوم میں شامل ہونے والے مہمانوں کی بھیڑ کی وجہ سے ان علاقوں میں ٹریفک ہونے کا امکان ہے۔ اس لیے صبح 7:00 بجے سے لے کر دوپہر 3:00 بجے تک کئی سڑکوں پر ٹریفک پابندیاں اور ضابطے نافذ رہیں گے۔ متاثر راستوں میں رِنگ روڈ (مہاتما گاندھی مارگ)، نشاد راج مارگ، بُلے وارڈ روڈ، ایس پی ایم مارگ، لوتھین روڈ اور نیتاجی سبھاش مارگ شامل ہیں۔
عام لوگوں کے لیے مختلف ہدایات جاری کی گئی ہیں:
آخری رسوم جلوس سے متعلق درج بالا سڑکوں اور علاقوں سے بچیں۔
اگر آپ پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن، آئی ایس بی ٹی، لال قلعہ، چاندنی چوک یا تیس ہزاری کورٹ کا سفر کر رہے ہیں تو پہلے سے منصوبہ بنائیں اور ممکنہ تاخیر کے لیے اضافی وقت کا انتظام کر لیں۔
سڑک پر بھیڑ بھاڑ کم کرنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔
آمد و رفت کی روانی کو بنائے رکھنے کے لیے گاڑیوں کو صرف نشان زد علاقوں میں ہی پارک کریں۔
رکاوٹ سے بچنے کے لیے سڑک کنارے پارکنگ کرنے سے بچیں۔
کسی بھی مشتبہ شئے یا شخص کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسوم کی ادائیگی 11-10 بجے دہلی میں شکتی استھل کے پاس ہوگی۔ ان کی بیٹی دیر رات امریکہ سے دہلی پہنچ گئی ہیں۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کا جسد خاکی دہلی کے موتی لال نہرو مارگ واقع ان کی رہائش پر رکھا گیا ہے۔ ان کا جسد خاکی جمعرات کی رات ایمس سے یہاں لایا گیا تھا۔ اب آج ان کا جسد خاکی آخری دیدار کے لیے رکھا جائے گا۔ جہاں خاص لوگوں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی انہیں خراج عقیدت دے سکیں گے۔ ہندوستان میں سابق وزیر اعظم کے آخری رسوم کے دوران خصوصی سرکاری پروٹوکال پر عمل کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد ملک کے لیے ان کی خدمات اور ان کے عہدہ کے وقار کا احترام کرنا ہوتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔