اضافی آکسیجن دیگر ریاستوں کو دے گی دہلی حکومت: سسودیا
دہلی میں کورونا وبا کی دوسری لہر کی وجہ سےجو طبی سہولیات پر دباؤ بنا تھا وہ اب نئے کیسز کی تعداد میں کمی آنے کے بعد کم ہو گیا ہے۔

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے جمعرات کو کہاہے کہ دہلی حکومت نے اضافی آکسیجن دیگر ریاستوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے مسٹر سسودیا کووڈ19 مینیجمنٹ کے نوڈل وزیر کی ذمہ داری بھی سنبھال رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں کورونا وائرس کے کم ہوتے کیسز کے سبب یہاں آکسیجن کی ضرورت 582 ٹن رہ گئی ہے، اس لیے اضافی آکسیجن دیگر ریاستوں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا،’ہم نے اضافی آکسیجن دیگر ریاستوں کو دینے کے لیے مرکز کو خط لکھا ہے‘۔قبل ازیں منگل کے روز وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے گرو تیغ بہادر اسپتال میں 500 بیڈ کی سہولت کا آغاز کرنے کے بعد کہا تھا کہ دہلی میں آئی سی یو یا آکسیجن بیڈ کی کمی نہیں ہے۔
دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے فعال کیسز 1084 کم ہوئے ہیں جس سے ان کی تعداد اب 82725 رہ گئی ہے جبکہ مزید 300 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 20310 ہو گئی ہے۔ وہیں 1258951 مریض کورونا وائرس کے ساتھ اس بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد 20310 ہو گئی ہے۔ وہیں 12158951 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں اور ریکوری ریٹ 14 فیصد پر آ گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔