دہلی میں درجہ حرارت 7.3 ڈگری، اے کیو آئی 'انتہائی خراب'

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ جمعہ کو قومی راجدھانی میں کم سے کم درجہ حرارت 7.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو موسمی اوسط سے چار ڈگری کم ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی کا موسم / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کا موسم / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ جمعہ کو قومی راجدھانی میں کم سے کم درجہ حرارت 7.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو موسمی اوسط سے چار ڈگری کم ہے۔ جمعہ کے لئے آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت دوبارہ 7 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے تک درجہ حرارت 6 ڈگری کے ارد گرد منڈلا رہا تھا اور کم سے کم درجہ حرارت 7 یا 8 کے قریب ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج یعنی 16 فروری کو مطلع دن بھر بنیادی طور پر صاف رہے گا۔

شہر بھر کے کئی اسٹیشنوں پر صبح 9 بجے ہوا کا معیار 'انتہائی خراب' اور 'خراب' زمروں میں آ گیا، جوکہ گزشتہ ہفتے 'اطمینان بخش' اور 'معتدل' تھا۔


مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق آنند وہار علاقے میں صبح 9 بجے پی ایم 2.5 کی سطح 'انتہائی خراب' زمرے میں 365 اور پی ایم 10 کی سطح 340 تک پہنچ گئی۔

اندرا گاندھی انٹرنیشنل (آئی جی آئی) ہوائی اڈے (ٹی3) پر پی ایم 2.5 کی سطح 254 ریکارڈ کی گئی، جسے 'خراب' سمجھا جاتا ہے اور پی ایم 10 کی سطح 251 پر ریکارڈ کی گئی۔ دوارکا سیکٹر 8 میں پی ایم 2.5 کی سطح 329 اور پی ایم 10 کی سطح 282 درج کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔