مئی ماہ سے اساتذہ کو تنخواہ کیوں نہیں مل رہی؟

آج کےدور میں مئی کے مہینے سے تنخواہ نہ ملنا کسی کو زبردستی معاشی اور ذہنی طور پر اذیت پہنچانے کی طرح لگتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا 
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دہلی کی سب سے بڑی اساتذہ تنظیم دہلی اساتذہ کونسل کے وفد نے ڈائریکٹر ایجوکیشن ادت رائے سے ملاقات کرکے دہلی کے کچھ امدادی اسکولوں کے ملازمین کوپچھلے کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے حساس موضوع کو مضبوطی سےسامنے رکھا۔

کونسل کا کہنا ہے کہ آج کی خراب صورتحال اور منفی ماحول میں ، جہاں ایک طرف ہر شخص وقت گزارنے پر مجبور ہے ، وہیں دوسری طرف ، ایسے حالت میں ، مئی کے مہینے سے تنخواہ نہ ملنا کسی کو زبردستی معاشی اور ذہنی طور پر اذیت پہنچانے کی طرح لگتا ہے۔


کونسل کے صدر وید پرکاش نے ڈائریکٹر ایجوکیشن سے امداد یافتہ اسکولوں کی انتظامیہ کی تمام کمیٹیوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے ضوابط کی تعمیل نہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سینکڑوں ملازمین کو آج قابل افسوس حالت میں پہنچا دیا ہے۔

کونسل نے ان تمام اسکولوں کی ایک فہرست بھی پیش کی جہاں ملازمین کو کئی مہینوں سے اپنی تنخواہیں موصول نہیں ہوئی ہیں۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن نے اس سلگتے ہوئے موضوع کا فوری طور پر جائزہ لیتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ خاص طور پر تہوار کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سلسلے میں قواعد کے مطابق متعلقہ اسکول مینجمنٹ کمیٹیوں پر جلد سے جلد کارروائی کی جائے گی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */