دہلی سری نگر انڈیگو کی فلائٹ خراب موسم میں پھنس گئی، خوف سے لرز اٹھے مسافر

دہلی سے سری نگر جانے والا انڈیگو کا طیارہ پیر کو خراب موسم میں پھنس گیا جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>انڈیگو پرواز / آئی اے این ایس</p></div>

انڈیگو پرواز / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی سے سری نگر جانے والا انڈیگو کا طیارہ پیر کو خراب موسم میں پھنس گیا جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں لوگوں کا خوف صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ انڈیگو کی پرواز 6E6125 پیر کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے شام 5:25 پر روانہ ہوئی تھی۔ شدید بارش کی وجہ سے اسے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے ہلنے سے لوگ کافی پریشان ہیں۔ ایسے میں بہت سے لوگ دعا مانگتے دیکھے جا سکتے ہیں۔


ایئر لائن نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا، ’’دہلی سے سری نگر کے لیے جانے والی انڈیگو کی پرواز 6E6125 کو راستے میں خراب موسم کا سامنا کرنا پڑا۔ عملے نے تمام آپریشنل پروٹوکول کی پیروی کی اور پرواز بحفاظت سری نگر میں اتری۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا، ’’خراب موسم کی وجہ سے مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر ہمیں افسوس ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔