دہلی والوں کو گرمی سے ملے گی راحت! محکمہ موسمیات نے جاری کیا بارش کا الرٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی، شمالی دہلی، شمال مشرقی دہلی، شمال مغربی دہلی، مغربی دہلی، وسطی دہلی اور مشرقی دہلی میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں موسم میں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے اور مطلع ابر آلود نظر آ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی، شمالی دہلی، شمال مشرقی دہلی، شمال مغربی دہلی، مغربی دہلی، وسطی دہلی، مشرقی دہلی اور این سی آر (لونی دیہات، ہنڈن اے ایف اسٹیشن، غازی آباد، اندرا پورم، چھپرولا) اور ملحقہ علاقوں میں کچھ گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں ہریانہ کے آدم پور، حصار، ہانسی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔

دہلی میں پیر کو تیز دھوپ تھی جس کا اثر دیکھنے کو ملا۔ وہیں منگل کو گرد آلود طوفان کی وجہ سے گرمی سے کچھ راحت ملی۔ تاہم آسمان میں دھند اور گرج چمک کے باعث راجدھانی اور آس پاس کے علاقوں میں آلودگی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔