دہلی: پولس انسپکٹر کی کورونا سے موت، پلازمہ تھیراپی بھی نہیں بچا سکی جان

دہلی پولس کے اسپیشل سیل میں تعینات انسپکٹر سنجیو کمار یادو کورونا وائرس سے متاثر تھے اور علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی، وہ گزشتہ 14 دنوں سے کورونا سے جنگ لڑ رہے تھے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی پولیس کے اسپیشل سیل میں تعینات ایک انسپکٹر سنجیو کمار یادو (49) کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے سبب موت ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق انسپکٹر سنجیو نے منگل کی تاخیر شپ جنوبی دہلی کے ساکیت واقع میکس اسپتال میں آخری سانس لی۔

کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد گزشتہ 15 دنوں سے ان کا علاج میکس اسپتال میں چل رہا تھا اور وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔ انسپکٹر سنجیو اسپیشل سیل کی جنوب مغربی رینج میں تعینات تھے۔ راجدھانی میں کورونا سے انسپکٹر سطح کے افسران کی یہ پہلی موت ہے۔

اطلاعات کے مطابق انسپکٹر سنجیو یادو کو علاج کے دوران پلازمہ تھیرپی بھی دی جا رہی تھی، تاہم انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ ڈاکڑوں کے مطابق ان کا دو مرتبہ پلازمہ تھیرپی سے علاج کیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ کورونا سے شدید طور پر متاثر ہونے کی وجہ سے وہ زندگی کی جنگ ہار گئے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق انسپکٹر سنجیو یادو کا شمار دہلی پولیس کے سب سے جانباز پولیس اہلکاروں میں ہوتا تھا اور گزشتہ 26 جنوری 2020 کو انہیں بہادری کے لئے پولیس میڈل سے بھی سرفراز کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 8 پولیس اہلکاروں کی موت ہوچکی ہے، جن میں تین کانسٹبل، تین اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور دو سب انسپکٹر شامل ہیں۔ سب سے پہلے پانچ مئی کو 31 سالہ کانسٹبل امت کی کورونا سے موت ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ منگل کو دہلی میں کورونا کے 2199 نئے معاملے سامنے آئے اور 62 لوگوں ی موت ہوئی ہے۔ راجدھانی میں کورونا کے کل معاملے بڑھ کر 87 ہزار ہوگئے ہیں جبکہ 2742 لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔