راہل گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ، کانگریس کارکنان سراپا احتجاج

ای ڈی دفتر جانے سے روکے جانے کے سبب کانگریس لیڈران اور کارکنان ناراض ہو گئے اور دھرنے پر بیٹھ گئے، انہوں نے راہل گاندھی کے حق میں اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں پوچھ گچھ کے لئے ای ڈی کے دفتر میں پیش ہوئے۔ اس سے پہلے راہل گاندھی نے پارٹی کے صدر دفتر سے ای ڈی کے دفتر تک پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور سینکڑوں کارکنان اور لیڈران کے ساتھ مارچ نکالا۔ پارٹی کارکنان کو ای ڈی کے دفتر سے کم از کم ایک کلومیٹر دور روک لیا گیا اور پولیس نے وہیں بیریکیڈنگ لگا دی۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز

پولیس کے روکے جانے کے سبب کانگریس لیڈران اور کارکنان ناراض ہو گئے اور وہیں دھرنے پر بیٹھ گئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ پارٹی کارکنان نے اس دوران راہل گاندھی کے حق میں اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ موقع پر موجود کانگریس کے سینئر لیڈر ہریش راوت نے کہا ’’میں صرف ایک ہی بات کہوں گا ستے میو جیتے (سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے)۔‘‘


بھاری سیکورٹی کے درمیان کانگریس لیڈر ای ڈی کے دفتر پہنچے۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام روڈ (اورنگزیب روڈ) پر واقع ای ڈی کے دفتر پر بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ جیسے ہی راہل گاندھی 24 اکبر روڈ پر واقع پارٹی کے صدر دفتر سے باہر نکلے، سینکڑوں کارکنان بھی ان کے ساتھ چلنے لگے۔

تاہم پولیس نے صرف راہل گاندھی کو ہی ای ڈی کے دفتر تک جانے دیا اور پارٹی لیڈران اور کارکنان کو پہلے ہی روک دیا۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری اور راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔

قبل ازیں صبح کے وقت سینکڑوں کانگریس کارکنان ای ڈی دفتر تک مجوزہ مارچ میں شامل ہونے کے لئے کانگریس کے صدر دفتر پہنچے۔ پارٹی کارکنان نے تختیاں تھامی ہوئی تھیں اور وہ مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ پولیس نے متعدد پارٹی لیڈران اور کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Jun 2022, 12:17 PM