دہلی: اسسٹنٹ سب انسپکٹر میں کورونا کی تصدیق، ایمس میں داخل

دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر کے اعلی عہدیداروں کو بھی اس بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے، نیز کالکا جی پولیس کالونی کو احتیاطی اقدام کے طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی رپورٹ کورونا کے لئے مثبت پائی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے آنے کے ساتھ ہی دہلی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کھلبلی مچ گئی۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد کالا جی پولیس کالونی، جہاں اے ایس آئی رہائش پذیر ہے، اسے سیل کر دیا گیا۔ دہلی پولیس کے جوائنٹ کمشنر دیویش چندر سریواستو نے خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ دہلی پولیس کے ٹریفک یونٹ میں تعینات ایک اے ایس آئی کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا اے ایس آئی کو 7 اپریل کو ایمس میں داخل کیا گیا ہے۔ بقیہ کنبے کے چار افراد کو احتیاطی طور پر ’ہوم کوارنٹائن‘ کر دیا گیا ہے۔ جنوب مشرقی دہلی ضلع کے ایک اعلی پولیس افسر نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ کورونا مثبت ایس ایس آئی کی عمر 50 سال کے لگ بھگ ہے۔


پولیس ذرائع کے مطابق اور کالکاجی پولیس کالونی میں مقیم ایک محکمہ پولیس کے ملازم کے مطابق ’’اسسٹنٹ سب انسپکٹر کئی دن سے چھٹی پر تھا۔ اسے کھانسی، بخار کی شکایت ہوئی تھی۔ شبہ ہونے پر طبی معائنہ کرایا گیا تو اس کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی۔‘‘

دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر کے اعلی عہدیداروں کو بھی اس بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے، نیز کالکاجی پولیس کالونی کو احتیاطی اقدام کے طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔


پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مشکل کی گھڑی میں پورا محکمہ متاثرہ اے ایس آئی کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم لوگ متاثرہ اہل خانہ کی پوری دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ کالکا جی پولیس اسٹیشن کے ذرائع کے مطابق کالونی میں آنے جانے والوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ محکمہ صحت کی ٹیموں کی نگرانی میں کالونی کو بھی مسلسل سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */