دہلی پولیس نے لارنس بشنوئی گینگ کے شارپ شوٹر پردیپ سنگھ کو کیا گرفتار، ہتھیار اور کارتوس برآمد

گرفتاری کے بعد پولیس پردیپ سنگھ سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ دہلی پولیس کافی دنوں سے پردیش سنگھ کی تلاش کر رہی تھی۔ پردیپ کے خلاف اغوا، ڈکیتی اور قتل کے کئی مقدمات درج ہیں

<div class="paragraphs"><p>دہلی پولیس، فائل تصویر ویپن</p></div>

دہلی پولیس، فائل تصویر ویپن

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے اہم کارروائی انجام دیتے ہوئے لارنس بشنوئی اور کالا رانا گینگ کے شارپ شوٹر پردیپ سنگھ کو روہنی علاقہ سے گرفتار کیا۔ پردیپ سنگھ سے جدید ترین ہتھیار اور زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گرفتاری کے بعد پولیس پردیپ سنگھ سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ دہلی پولیس کافی دنوں سے پردیش سنگھ کی تلاش کر رہی تھی۔ پردیپ کے خلاف اغوا، ڈکیتی اور قتل کے کئی مقدمات درج ہیں۔ لارنس بشنوئی گینگ ملک کے سرکردہ غنڈوں میں سے ایک ہے۔


لارنس بشنوئی کالا رانا گینگ کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے اور اس گینگ میں 600 سے زائد شارپ شوٹرز شامل ہیں۔ یہ گینگ دہلی این سی آر، ہریانہ، پنجاب اور راجستھان میں زیادہ سرگرم ہے۔ ان کا ان علاقوں میں سب سے زیادہ خوف ہے۔ گینگ کے سربراہ لارنس بشنوئی طویل عرصے سے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور پنجاب کے چار بڑے گلوکار ان کے نشانے پر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔