دہلی پولیس کے ہاتھوں ہتھیاروں کا اسمگلر گرفتار، پانچ پستول برآمد

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل ٹیم نے ایک اسلحہ اسمگلر کو گرفتار کر کے اس کے پاس سے پانچ پستول اور 200 کارتوس برآمد کیے ہیں

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی پولیس کی اسپیشل سیل ٹیم نے ایک اسلحہ اسمگلر کو گرفتار کر کے اس کے پاس سے پانچ پستول اور 200 کارتوس برآمد کیے ہیں۔

اسپیشل سیل کے ایک سینئر افسر نے جمعہ کو بتایا کہ غیر قانونی طورسے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت رام کشن سنگھ عرف ماسٹر کے طورپر ہوئی ہے ۔ وہ بہار کے بھوج پور کا رہنے والا ہے ۔ اس کے پاس سے پانچ پستول اور 200 کارتوس ضبط کیے گئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی بہار اور دہلی این سی آر میں بدمعاشوں کو ہتھیار سپلائی کرنے کے ساتھ ساتھ اڈیشہ اور مہاراشٹر گڑھ چیرولی میں نکسلیوں کو ہتھیار سپلائی کرنے میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کو پولیس بڑی کامیابی مان کر چل رہی ہے۔ ساتھ ہی جن لوگوں نے اس سے ہتھیار خریدے ہیں ان کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔