دہلی-این سی آر کی زہریلی فضا میں جینا محال، ہوا کا معیار ہنوز ’تشویش ناک‘

دہلی کی ہوا میں گھلے زہر نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ راجدھانی میں آج بھی فضائی معیار انتہائی خراب کیٹیگری میں ہے۔ دہلی میں ایئر کوالٹی تشویش ناک ہونے کے سبب دھند چھائی ہوئی ہے

تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کی ہوا میں گھلے زہر نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ راجدھانی میں آج بھی فضائی معیار انتہائی خراب کیٹیگری میں ہے۔ دہلی میں ایئر کوالٹی تشویش ناک ہونے کے سبب دھند چھائی ہوئی ہے۔ عالم یہ ہے کہ لوگوں کی آنکھوں میں جلن ہونے لگی ہے اور سانس لینا دوبھر ہو رہا ہے۔ ایک طالبہ نے بتایا ’’آلودگی کے سبب کھانسی ہوتی ہے اور آنکھوں میں جلن ہوتی ہے۔ دہلی کے آلودہ ہونے کی وجہ سے ابھی باہر جانا اور کھیلنا بھی بند ہے۔‘‘

دہلی ہی ن ہیں بلکہ پورے این سی آر کی کم و بیش یہی صورت حال ہے۔ دہلی کے ملحقہ نوئیڈا میں بھی ایئر کوالٹی بدترین کیٹیگری میں پہنچ گئی ہے۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی این ڈ ویدر فوکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (سفر) کے مطابق، دہلی میں اے کیو آئی 431 (تشویش ناک کیٹیگری) ہے۔ ایئرپورٹ (ٹی-3) علاقہ میں بھی اے کیو آئی تشویش ناک سطح (453) پر ہے۔ اس کے علاوہ گڑگاؤں میں اے کیو آئی 478 (تشویش ناک) اور نوئیڈا میں 529 (تشویش ناک) ہے۔


دہلی میں بڑھتی آلودگی کے پیش نظر ریاستی حکومت نے آج سے تمام پرائمری اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قومی کمیشن (این سی پی سی آر) نے حال ہی میں دہلی حکومت سے ہوا کے معیار میں بہتری آنے تک تمام اسکولوں کو بند کرنے کو کہا تھا۔

دریں اثنا، دہلی علاقہ میں ٹرکوں کی انٹری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نجی ڈیزل گاڑیوں کو بھی نہیں چلایا جا سکے گا۔ صرف اور صرف ضروری خدمات فراہم کرنے والے ٹرکوں کو ہی دہلی میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ نجی ڈیزل گاڑیوں کے استعمال پر 20 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ملازمین کو ورک فرام ہوم کے حوالہ سے بھی رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */