دہلی-این سی آر کی ہوا پھر ہوئی خراب، اے کیو آئی 400 سے تجاوز، کہرے کے لیے یلو الرٹ جاری

دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے سے ایک بار پھر لوگوں کو سانس لینے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ گلے میں خراش اور آنکھوں میں جلن جیسے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں فضائی آلودگی (فائل)/ قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی میں فضائی آلودگی (فائل)/ قومی آواز / وپن

user

قومی آواز بیورو

دہلی این سی آر کے لوگوں کو کچھ دنوں تک فضائی آلودگی میں کمی آنے سے تھوڑی راحت ملی تھی لیکن اب ایک بار پھر آلودگی کی سطح خطرناک سطح پر پہنچتی جا رہی ہے۔ اے کیو آئی ڈاٹ آرگ کے مطابق بدھ کی صبح میں دہلی اور پورے این سی آر کے علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے اوپر درج کیا گیا۔ وہیں بڑھتی آلودگی کو دیکھتے ہوئے دہلی-این سی آر میں گریپ-3 اور 4 کی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔

راجدھانی کے مختلف علاقوں میں آج صبح ایئر کوالیٹی انڈیکس خراب زمرے میں پہنچتا ہوا دکھائی دیا۔ یہاں وزیر پور میں 486، جہانگیر پوری میں 475، آنند وِہار میں 467، روہنی میں 454، مُنڈکا میں 396، آئی ٹی آئی شاردا میں 410، سونیا وِہار میں 401، غازی آباد میں 200، نوئیڈا سیکٹر-62 میں 333، گروگرام ہریانہ میں 403 اے کیو آئی درج کیا گیا۔

دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے سے ایک بار پھر لوگوں کو سانس لینے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی گلے میں خراش اور آنکھوں میں جلن جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات کی طرف سے اگلے تین دنوں کے لیے دہلی-این سی آر میں گھنے کہرے کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ آج صبح بھی ہلکا کہرا دیکھا گیا۔

ہوا کی سست رفتار، اسماگ اور صبح میں درمیانی سطح کے کہرے کی وجہ سے 24 دن بعد منگل کو راجدھانی کی ہوا اور زہریلی ہو گئی۔ اوسط اے کیو آئی 400 سے زیادہ یعنی سنگین زمرے میں درج کیا گیا جبکہ 36 آلودگی نگرانی مراکز میں سے 16 جگہوں پر اے کیو آئی 450 سے زیادہ یعنی خطرناک زمرے میں پہنچ گیا۔ اس طرح دہلی مسلسل دوسرے دن ملک میں سب سے زیادہ آلودہ شہر رہا۔ اس سے سانس لینے پر آفت ہو گئی ہے۔ اس مہینہ میں پہلی بار ہوا کا معیار اس سطح تک خراب ہوا ہے۔ حالانکہ ابھی بھی یہاں گریپ-4 کے تحت پابندیاں نافذ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔