دھواں۔دھواں ہے دہلی این سی آر! نہ ہی حکومت اور نہ ہی عوام اس سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے: ورون گاندھی

فضائی آلودگی کے مسئلہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ورون گاندھی نے ٹوئٹ کیا اور کہا، دہلی این سی آر دھواں۔دھواں  ہے۔ سانس، دل اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے مریضوں سے اسپتال بھرے پڑے ہیں۔

رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی، تصویر یو این آئی
رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کے مسئلہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ورون گاندھی نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کا مسئلہ سنگین تر ہوتا جا رہا ہے، دہلی این سی آر دھوایں سے بھری ہوئی ہے، لیکن اس گھمبیر مسئلے کے حل کے لیے نہ حکومت سنجیدہ ہے۔ اور نہ ہی اس کے لیے عرام کو کوئی فکر ہے۔

فضائی آلودگی کے مسئلہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ورون گاندھی نے ٹوئٹ کیا اور کہا، دہلی این سی آر دھواں۔دھواں ہے۔ سانس، دل اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے مریضوں سے اسپتال بھرے پڑے ہیں۔ ہر خاندان جسے میں جانتا ہوں، کوئی نہ کوئی کھانسی، نزلہ اور سردی سے دوچار ہیں۔


فضائی آلودگی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے حکومت اور عوام دونوں کے رویہ پر تنقید کرتے ہوئے ورون گاندھی نے مزید کہا کہ نہ تو حکومت اور نہ ہی عوام اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ ہے۔ کہیں پر پرالی، کہیں پٹاخے، اپنے پیاروں کو زہر دینا بند کریں۔

دہلی این سی آر میں فضائی آلودگی کی سطح مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی زہریلی ہوا میں لوگوں کا دم گھٹ رہا ہے، لیکن اس حوالے سے سیاست بھی تیز ہوگئی ہے۔ بی جے پی نے اسے دہلی اور پنجاب دونوں ریاستوں میں عام آدمی پارٹی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے اروند کیجریوال اور بھگونت مان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے، جب کہ دہلی حکومت اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ، پرالی جلانے کے واقعات میں ہوئے اضافہ کو لے کر مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔


اس دوران کیجریوال حکومت پر فضائی آلودگی کے محاذ پر ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما وجے گوئل جنتر منتر پر انّا ہزارے کی تصویر کے سامنے انشن پر بیٹھنے والے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔