دہلی: بدمعاشوں نے چلتی کار کو روک کر 70 لاکھ روپے کی لوٹ انجام دی، واقعہ سی سی ٹی وی میں قید

گزشتہ ایک ماہ میں گاڑی روک کر لوٹ مار کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ پچھلے مہینے کے شروع میں پرگتی میدان کے قریب سرنگ میں بدمعاشوں نے ایک کار کو روک کر لوٹ کی واردار انجام دی تھی

<div class="paragraphs"><p>دہلی پولیس، فائل تصویر ویپن</p></div>

دہلی پولیس، فائل تصویر ویپن

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی میں بدمعاشوں نے ایک بار پھر بڑی لوٹ کی واردار انجام دی ہے۔ یہ واقعہ دہلی کے پشپانجلی انکلیو علاقے کا بتایا جا رہا ہے۔ لوٹ مار کی یہ واردات جائے وقوعہ کے قریب میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی۔ پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق ملزمان نے پہلے چلتی کار کو روکا اور پھر کار کے اندر بیٹھے تاجروں سے پیسوں سے بھرا بیگ لے کر فرار ہو گئے۔ اس تھیلے میں تقریباً 70 لاکھ روپے تھے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

خیال رہے کہ پشپانجلی انکلیو علاقہ دہلی کے منگلوپوری پولیس اسٹیشن کے تحت آتا ہے۔ اس لوٹ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی متعدد ٹیموں نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ ملزمان تک پہنچنے کے لیے پولیس جائے وقوعہ اور آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔


خیال رہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں گاڑی روک کر لوٹ مار کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ پچھلے مہینے کے شروع میں پرگتی میدان کے قریب سرنگ میں بدمعاشوں نے ایک کار کو روک کر لوٹ کی واردار انجام دی تھی۔ تاہم پولیس نے واقعے کے چند ہی دنوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔