حالات خراب ہیں ، اسٹیڈیم کو کورونا اسپتال کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے

ڈویژنل کمشنر کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو بوقت ضرورت اضافی بیڈس کے امکانات کا پتا لگائے گی۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دہلی میں کورونا وائرس کے لگاتار بڑھ رہے معاملے کے پیش نظر ضرورت پڑنے پر پرگتی میدان،تال کٹورا اسٹیڈیم،تیاگ راج،اندراگاندھی انڈوراسٹیڈیم،جواہرلال نہرو اسٹیڈیم اور دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم وغیرہ کو میک شفٹ اسپتال کی شکل میں استعمال کیا جائے گا۔لفٹیننٹ گورنر انل بیجل کی صدارت میں منگل کو اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ کورونا انفیکشن کے تعلق سے اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔

مسٹر بیجل نے میٹنگ میں صلاح دی کہ ممبئی،چنئی اور بنگلور وغیرہ سے سبق لے کر کورونا انتظام کے لئے دہلی میں وائرس سے نمٹنے کے لئے بہتر انتظام کئے جانے کی ضرورت ہے۔ڈویژنل کمشنر کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو بوقت ضرورت اضافی بیڈس کے امکانات کا پتا لگائے گی۔


میٹنگ کے بعد نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی میں 31 جولائی تک 5.5 لاکھ کورونا کیسز ہوسکتے ہیں جس کے لئے 80ہزار بیڈ کی ضرورت پڑے گی۔

دہلی کورونا کے معاملے میں ملک میں تیسرے مقام پر ہے۔یہاں فی الحال ایک ہزار یا اس سے زیادہ معاملے روزانہ سامنے آرہے ہیں۔ مسلسل بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں صرف دہلی والوں کا علاج ہوگا لیکن ان کا یہ فیصلہ مسٹر بیجل نے مسترد کردیا۔


مسٹر سسودیا نے کہا کہ مرکزی حکومت مانتی ہے کہ فی الحال دہلی میں وائرس کا کمیونٹی پھیلاو نہیں ہورہا ہے،جبکہ دہلی حکومت کا خیال ہے کہ یہ شروع ہوچکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔