یوم آزادی پر دہلی میٹرو پارکنگ بند رہے گی: ڈی ایم آر سی

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی وجوہات سے 14 اگست شام 6 بجے سے 15 اگست دوپہر 2 بجے تک میٹرو پارکنگ سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

تصویر بذریعہ سوشل میڈیا
تصویر بذریعہ سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دہلی میٹرو نے سکیورٹی وجوہات سے یوم آزادی کے موقع پر تمام پارکنگ مقامات کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے اتواار کو اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈی ایم آر سی نے اپنے بیان میں کہا، ’’یوم آزادی کے موقع پر اٹھائے گئے حفاظتی اقدام کے پیش نظر دہلی میٹرو اسٹیشنوں پر 14 اگست شام 6 بجے سے 15 اگست دوپہر 2 بجے تک پارکنگ سہولیات دستیاب نہیں رہیں گی۔‘‘

ڈی ایم آر سی نے تمام پارکنگ ٹھیکیداروں کو سوچھ بھارت ابھیان کے پیش نظر تمام پارکنگ کے مقامات کی صفائی کے لئے اس موقع کا استعمال کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔