بارشوں کے سبب تالاب بنا دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے، رینگتی ہوئی نظر آئیں گاڑیاں

غازی آباد میں چند ہی گھنٹوں میں بارش کے دوران کئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا۔ دہلی- میرٹھ ایکسپریس وے کئی مقامات پر تالاب کی طرح نظر آنے لگا اور گاڑیاں رینگتی ہوئی نظر آئیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

غازی آباد: موسم کے مزاج میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے غازی آباد میں چند ہی گھنٹوں میں بارش کے دوران کئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا۔ دہلی- میرٹھ ایکسپریس وے کئی مقامات پر تالاب کی طرح نظر آنے لگا اور گاڑیاں رینگتی ہوئی نظر آئیں۔ بیشتر انڈر پاسز پانی میں ڈوب گئے۔ ایکسپریس وے پر جہاں جہاں موڑ اور ڈھلان تھے وہاں پانی بھر جانے سے گاڑیوں کے پہیے ٹھہر گئے۔ صورتحال ایسی تھی کہ پانی تقریباً تین فٹ اونچے ڈیوائیڈر سے ملحقہ بہہ رہا تھا۔ ایکسپریس وے پر دیر شام تک گاڑیاں پانی میں رینگتی رہیں۔ جس کی وجہ سے جام کی صورتحال پیدا ہو گئی۔

لال کنواں کے قریب جی ٹی روڈ بھی زیر آب آ گیا۔ اس علاقے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں گاڑیاں رینگ رہی ہیں۔ دہلی-سہارنپور ہائی وے پر لونی علاقے میں کئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا۔ یہاں ہائی وے کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ ایسے میں پھسلن کے حالات پیدا ہو گئے۔ غازی آباد - دہلی کی بھوپورہ سرحد کے قریب سڑک بھی پانی سے بھر گئی۔ اس کے علاوہ اندرا پورم اور ویشالی کی کئی سوسائٹیوں کے ارد گرد پانی بھر جانے کی شکایتیں موصول ہوئیں۔


غازی آباد اور نوئیڈا میں آج بہت زیادہ ژالہ باری ہوئی ہے۔ صورتحال یہ تھی کہ کئی علاقوں میں سڑکوں اور کھیتوں پر اولے کی چادر پھیل گئی، جس کی وجہ سے فصلوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ گندم کی فصل تقریباً تباہ ہو چکی ہے۔ فصل مکمل طور پر کھیتوں میں بچھ گئی ہے۔ آلو، پالک، سرسوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور بوندا باندی کا یلو الرٹ 21 مارچ تک برقرار رہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔