دہلی ایم سی ڈی انتخابات: ووٹنگ کے دن علی الصبح 4 بجے سے شروع ہوں گی ٹرین خدمات، ڈی ایم آر سی نے جاری کیا بیان

ایم سی ڈی انتخابات کے لیے ووٹنگ کے پیش نظر میٹرو کی تمام لائنوں پر ٹرین خدمات صبح 4 بجے سے شروع ہو جائیں گی۔ 4 دسمبر کو صبح 8 بجے سے شام 5.30 بجے تک ووٹنگ ہوگی

دہلی میٹرو، تصویر یو این آئی
دہلی میٹرو، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جمعہ کو کہا کہ قومی راجدھانی میں میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے انتخابات کے دن 4 دسمبر کو صبح 4 بجے سے تمام میٹرو لائنوں پر ٹرین خدمات شروع ہوں گی۔

ڈی ایم آر سی کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشنز انوج دیال نے یہاں بتایا کہ 4 دسمبر کو صبح 4 بجے سے تمام لائنوں پر تمام ٹرمینل اسٹیشنوں سے ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہو جائے گی۔ دیال نے کہا کہ ٹرینیں صبح 6 بجے تک تمام لائنوں پر 30-30 منٹ کے وقفہ پر چلیں گی۔ جبکہ صبح 6 بجے کے بعد ٹرینیں اتوار کے معمول کے کے مطابق پورے دن چلیں گی۔


خیال رہے کہ ایم سی ڈی انتخابات کے تحت 4 دسمبر کو صبح 8 بجے سے 5.30 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ دہلی کے کل 250 وارڈوں پر ووٹنگ ہوگی جبکہ نتائج کا اعلان 7 دسمبر کو کیا جائے گا۔ ایم سی ڈی انتخابات کی مہم کا شور آج یعنی دو دسمبر کو تھم جائے گا۔ آخری لمحات میں ہر پارٹی عوام کو مائل کرنے کے لئے پوری طاقت جھونک رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔