لاک ڈاؤن: دہلی میں 3750 افراد حراست میں، 557 گاڑیاں ضبط، 145 ایف آئی آر

پولس کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے مکمل سختی کے باوجود کچھ لوگ بغیر کسی وجہ سے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ ان کے خلاف سختی کرتے ہوئے 145 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی پولس نے پیر کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سختی کرتے ہوئے 3750 لوگوں کو حراست میں لیا۔ اس دوران پولس نے 557 گاڑیوں کو ضبط کیا جبکہ 145 ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی ضروری سامانوں کی آمدورفت کے لئے تیرہ ہزار سے زائد پاس جاری کئے گئے۔ دہلی پولس کے ایک افسرنے بتایا کہ دہلی پولس ایکٹ کی دفعہ 65 کے تحت 3750 لوگوں کو حراست میں لیا گیا جنھیں بعد میں رہا چھوڑ دیا گیا۔ دہلی پولس ایکٹ کی دفعہ 66 کے تحت 557 گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔

پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے مکمل سختی کے باوجود کچھ لوگ بغیر کسی وجہ سے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ اس لئے سختی کرتےہوئے 145 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو قوم کے نام خطاب میں 21 دنوں تک پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔اس پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے گھروں کے اندر رہنے کے لئے بھی کہا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پورے ملک میں کورونا وائرس ’کووڈ۔19‘سے اب تک 32 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ انفیکشن سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر1200 تقریباً ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔