دہلی: ایل این جے پی اسپتال کے ڈاکٹر کی کورونا سے موت

لوک نائک جے پرکاش نارائن (ایل این جے پی) اسپتال کے ایک ڈاکٹر جو عالمی وبا کووڈ -19 سے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مریضوں کی زندگیوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے اتوار کو اسی جان لیوا وائرس سے موت ہو گئی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: لوک نائک جے پرکاش نارائن (ایل این جے پی) اسپتال کے ایک ڈاکٹر جو عالمی وبا کووڈ -19 سے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مریضوں کی زندگیوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے اتوار کو اسی جان لیوا وائرس سے موت ہو گئی۔

اسپتال ذرائع نے آج بتایا کہ متوفی ڈاکٹر کووڈ 19 مینجمنٹ کے آئی سی یو وارڈ میں اینستھیسیا کے ماہر کی حیثیت سے تعینات تھے۔ 9 جون کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ڈاکٹر کو جنوبی دہلی کے ساکیت میں واقع میکس اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ ڈاکٹر اشیم اتوار کی صبح میکس اسپتال میں زندیگ کی جنگ ہار گئے۔ اطلاعات کے مطاق ڈاکٹر کی میکس اسمارٹ کے آئی سی یو میں موت واقع ہوئی جو ساکیت میں موجود ہے اور کووڈ-19 اسپتال کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔


واضح رہے کہ دہلی میں کورونا وائرس انفیکشن کی زد میں اب تک کئی صحت اہلکار آ چکے ہیں۔ جنوبی دہلی کے اوکھلا میں فورٹس ایسکارٹ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے ایک ڈاکٹر کی بھی حال ہی میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے موت ہو گئی تھی۔ اوڈیشہ کے رہنے والے 39 سالہ ایک ڈاکٹر کی 20 جون کو دہلی حکومت کے راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال کے آئی سی یو میں کووڈ-19 سے موت ہو گئی تھی۔

قابل غور ہے کہ قومی راجدھانی دہلی کورونا متاثرین کے معاملہ میں مہاراشٹر کے ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ دہلی میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 80،188 اور 2568 اموات ہوچکی ہیں۔ دارالحکومت میں 2948 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور 66 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران 2210 افراد وبائی مرض پر قابو پا نے میں کامیا ب رہے ۔ دہلی میں اب تک مجموعی طور پر49301 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 2558 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دارالحکومت دہلی میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مرکز بھی فعال ہوگیا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔