آبکاری پالیسی معاملہ: منیش سسودیا کو نہیں ملی راحت، عدالتی حراست میں 10 جنوری تک توسیع

جولائی میں ہائی کورٹ نے 22-2021 آبکاری پالیسی معاملے میں سسودیا کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا، تصویر یو این آئی</p></div>

منیش سسودیا، تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

دہلی کی ایک عدالت نے آبکاری گھوٹالہ معاملے میں گرفتار کیے گئے دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالتی حراست پیر کے روز 10 جنوری تک بڑھا دی۔ عدالت نے معاملے کو 10 جنوری کو آگے کی سماعت کے لیے فہرست بند کرتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے وکیل کو اس سے متعلق اضافی دستاویز داخل کرنے کی اجازت بھی دی۔

قابل ذکر ہے کہ 21 نومبر کو عدالت نے ملزمین کلدیپ سنگھ، وجئے نایر، سمیر مہندرو، راجیش جوشی اور دیگر کے وکلا کو سی بی آئی ہیڈکوارٹر میں دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اضافی دستاویزات کا تجزیہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ عدالت نے کہا تھا کہ کئی دستاویز زیر التوا ہیں اور ملزمین کے لیے مالیاتی جانچ ایجنسی کے ذریعہ داخل کیے جانے ہیں۔ ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ معاملے کی سماعت جلد از جلد شروع ہونی چاہیے۔


واضح رہے کہ جولائی میں ہائی کورٹ نے 22-2021 آبکاری پالیسی معاملے میں سسودیا کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ جسٹس دنیش کمار شرما کی بنچ نے کہا تھا کہ سسودیا انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت ضمانت دینے کی شرطوں کے ٹریپل ٹیسٹ کو پورا کرنے میں اہل نہیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔