دہلی شراب پالیسی معاملہ: کے سی آر کی بیٹی سے ای ڈی نے کی 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ، 16 مارچ کو پھر طلب کیا

دہلی شراب پالیسی کیس کی تحقیقات کی توجہ بچولیوں، تاجروں اور سیاست دانوں کے مبینہ نیٹ ورک پر مرکوز ہے، جسے مرکزی ایجنسیوں نے ’ساؤتھ گروپ‘ کہا ہے

<div class="paragraphs"><p>کے سی آر کی بیٹی کے کویتا / یو این آئی</p></div>

کے سی آر کی بیٹی کے کویتا / یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: بھارت راشٹرا سمیتی کی لیڈر اور تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کویتا سے دہلی شراب پالیسی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ انہیں 16 مارچ کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اس معاملے میں پہلے ہی ای ڈی کی حراست میں ہیں۔ سسودیا کو سی بی آئی نے دہلی کی نئی شراب پالیسی کی تیاری میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ یہ پالیسی بعد میں منسوخ کر دی گئی تھی۔

دہلی شراب پالیسی کیس کی تحقیقات کی توجہ بچولیوں، تاجروں اور سیاست دانوں کے مبینہ نیٹ ورک پر مرکوز ہے، جسے مرکزی ایجنسیوں نے ’ساؤتھ گروپ‘ کہا ہے۔

ای ڈی کا الزام ہے کہ ’ساؤتھ گروپ‘ کی کمپنیوں کی مدد کے لیے شراب کی پالیسی میں تبدیلی کی گئی تھی۔ ساؤتھ گروپ کے لوگوں میں ایجنسیوں کے نشانے پر کویتا بھی ہیں۔ ان کے والد کے چندر شیکھر راؤ ایک ممتاز اپوزیشن لیڈر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر اپوزیشن لیڈروں کو جھوٹے مقدمات میں ہراساں کرنے کے لیے مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کرنے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔


کے کویتا نے جمعہ کو کہا تھا ’’ہندوستان میں ای ڈی کے سمن اور (نریندر) مودی کے سمن میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اب یہ چلن ہے کہ جہاں بھی انتخابات ہوتے ہیں، وزیر اعظم سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آتا ہے۔ اپوزیشن کیا کر سکتی ہے؟" عوام کی عدالت میں جائیں یا سپریم کورٹ میں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔