فضائی آلودگی: ’دہلی کی پہچان دَم گھونٹو شہر کی شکل میں ہو رہی ہے‘، حکومت پر کانگریس حملہ آور

دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ جب دہلی میں کانگریس کی حکومت تھی تو اسے گرین سٹی کا ایوارڈ ملا تھا، لیکن اب اس کی پہچان دَم گھونٹو شہر کی شکل میں ہو رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں فضائی آلودگی / قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی میں فضائی آلودگی / قومی آواز / وپن

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی میں فضائی آلودگی نے عوام کو بے حال کر رکھا ہے۔ عآپ حکومت حالات پر قابو پانے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ اس تعلق سے کانگریس لگاتار عآپ حکومت پر حملہ آور نظر آ رہی ہے۔ آج دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مرکزی اور دہلی حکومت راجدھانی میں آلودگی کنٹرول کرنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔ دونوں حکومتیں آلودگی ختم کرنے کی جگہ بارش ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔ راجدھانی میں حالات کی سنگینی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 22 نومبر کو جاری فہرست میں دہلی دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے مقام پر پہنچ گیا۔

اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے فضائی آلودگی خطرناک سطح پر ہے۔ پھیپھڑے، قلب اور آنکھوں کی بیماریاں لوگوں کو پریشان کر رہی ہیں اور اسپتالوں میں بڑی تعداد میں مریض آ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہلی حکومت اور مرکزی حکومت نے زہریلی ہوا کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی اثردار قدم نہیں اٹھایا ہے، جبکہ سپریم کورٹ نے فضائی آلودگی کو روکنے میں بے حسی کے لیے حکومت کو پھٹکار لگائی ہے۔


دہلی کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ دَم گھونٹو خطرناک آلودگی کی وجہ سے دہلی کے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے۔ سانس، دمہ، پھیپھڑے کی تکلیف والے مریضوں کو گھر سے باہر نہیں نکلنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ اروندر لولی نے کہا کہ حکومت عوام کو مشورہ دے رہی ہے، لیکن آلودگی کو پوری طرح سے ختم ختم کرنے کے لیے کارگر قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔ حالت یہ ہے کہ آج دنیا میں دہلی کی پہچان دَم گھونٹو آلودگی والے شہر کی شکل میں ہو رہی ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ جب کانگریس کی حکومت تھی تو اسے گرین سٹی کا ایوارڈ امریکہ سے ملا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔