پبلک ٹوائلٹ کی بدتر حالت پر دہلی ہائی کورٹ کا تبصرہ مودی حکومت کی ’سوچھ بھارت‘ مہم کی ناکامی کا مظہر: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی کی ٹریپل انجن حکومت گزشتہ حکومت کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ، میئر اور وزیر عوام کو مناسب سہولیات مہیا کرانے کی جگہ تصویر کھنچوانے میں مصروف ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو</p></div>

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ دہلی میں پبلک ٹوائلٹ کی بدتر حالت پر تبصرہ کا حوالہ دیتے ہوئے دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’دہلی ملک کی راجدھانی ہے اور اس کو ابھی تک کھلے میں بیت الخلاء سے پاک ریاست قرار نہ دیا جانا بی جے پی اور گزشتہ عآپ حکومتوں کی ناکامی ہے۔ جب نریندر مودی کی ’سوچھ بھارت‘ مہم دہلی میں ہی ناکام ہے تو پورے ملک میں کیا حال ہوگا؟‘‘

دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی کی ٹریپل انجن والی حکومت گزشتہ حکومت کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ، میئر اور وزراء عوام کو مناسب سہولیات مہیا کرانے کی جگہ تصویر کشی والی سیاست کرنے میں مصروف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے راجدھانی دہلی میں پبلک ٹوائٹ کے رکھ رکھاؤ میں مکمل مایوسی اور بے حسی پر دہلی حکومت، دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے طریقہ کار پر فکر ظاہر کیا اور بدانتظامیوں کے لیے پھٹکار لگائی ہے۔


دہلی کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ حکومتیں گزشتہ 11 سالوں سے ’سوچھ بھارت ابھیان‘ کے تحت عوام سے کروڑوں روپے ٹیکس کی شکل میں وصولے ہیں، لیکن راجدھانی میں ٹوائلٹ کی حالت افسوسناک ہے۔ پبلک ٹوائٹلس میں گندگی خواتین کے لیے سب سے پیچیدہ مسئلہ ہے۔ بی جے پی حکومت کے ذریعہ عوام کے لیے مناب، موافق اور صاف ٹوائلٹ کی سہولیات دستیاب نہ کرا پانا ایک حساس موضوع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔