مودی کے غیر ملکی دورے سے واپس آنے کے بعد بی جے پی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کر سکتی ہے

وزیر اعظم  مودی 10 فروری سے 13 فروری تک فرانس اور امریکہ کے دورے پر ہیں جس میں سب سے پہلے وہ فرانس کے لئے روانہ ہوں گے جہاں سے وہ 12 فروری کو امریکہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی اسمبلی انتخابات میں اپنی شاندار کامیابی کے بعد نئی حکومت بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کے اپنے غیر ملکی دورے سے واپس آنے کے بعد حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کر سکتی ہے۔

دہلی پردیش بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو خط لکھ کر ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ وریندر سچدیوا کے ساتھ ان کے تمام نو منتخب ایم ایل اے اور دہلی کے سبھی سات ایم پی بھی لیفٹیننٹ گورنر سکسینہ سے ملنے جائیں گے۔


قومی راجدھانی میں حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سب سے پہلے ریاستی دفتر میں پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ نو منتخب ایم ایل اے اور ایم پی کے ساتھ میٹنگ کی گئی۔ اس کے بعد نئی دہلی کے منتخب ایم ایل اے پرویش ورما، راجوری گارڈن کے منتخب ایم ایل اے منجندر سنگھ سرسا اور بجواسن کے منتخب ایم ایل اے کیلاش گہلوت نے پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔

بی جے پی لیڈروں کے مطابق پارٹی وزیر اعظم مودی کے اپنے غیر ملکی دورے سے واپس آنے کے بعد حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کر سکتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم  مودی 10 فروری سے 13 فروری تک فرانس اور امریکہ کے دورے پر ہیں۔ وزیر اعظم  مودی پیر کو سب سے پہلے فرانس کے لئے روانہ ہوں گے جہاں سے وہ 12 فروری کو امریکہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔