کیجریوال حکومت کو بھی بغاوت سے متعلق قانون کی سمجھ نہیں: چدمبرم

پی چدمبرم نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’میں کنہیا کمار اور دیگر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے اور 120 بی کے تحت مقدمہ چلانے کے لئے دی گئی منظوری سے اتفاق نہیں کرتا‘‘۔

 سینئر کانگریس رہنما پی چدمبرم
سینئر کانگریس رہنما پی چدمبرم
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور دیگر 9 کے خلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ چلانے کی منظوری دینے کے لئے ہفتے کو دہلی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کیجریوال حکومت بغاوت سے متعلق قانون کو غلط طریقے سے سمجھنے کے معاملے میں مرکزی حکومت سے کم نہیں ہے۔

پی چدمبرم نے ٹوئٹ کرکے کہا، ’’میں کنہیا کمار اور دیگر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے اور 120 بی کے تحت مقدمہ چلانے کے لئے دی گئی منظوری سے اتفاق نہیں کرتا۔ دہیل حکومت بغاوت سے متعلق قانون کو غلط انداز سے سمجھنے میں مرکزی حکومت سے کم نہیں ہے۔‘‘


واضح رہے کہ دہلی حکومت نے دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو کنیہا کنہیا کمار اور نو دیگر کے خلاف ملک سے بغاوت کے چار سال پرانے معاملے میں مقدمہ چلانے کے لئے جمعہ کو منظوری دے دی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا، ’’ہمیں دہلی حکومت کی طرف سے کنہیا کمار اور دوسروں پر ملک سے غداری کا مقدمہ چلانے کی منظوری مل گئی ہے۔‘‘

دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے 19 فروری کو دہلی کے سکریٹری داخلہ کو ایک خط لکھا تھا۔ جس میں جے این یو کے سابق صدر کنہیا کمار سے متعلق جے این یو کے ملک بغاوت کیس میں منظوری کے عمل کو تیز کرنے کی درخواست کی تھی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔