دہلی میں کل سے میٹرو اور بسیں پہلے کی طرح دوڑیں گی، مسافروں پرتعداد کی پابندی ختم

کل صبح پانچ بجے سے دہلی میٹرو اور بسیں سو فیصد صلاحیت کے ساتھ چلیں گی لیکن سنیما ہال اور ملٹی پلیکس کھلیں گےضرور مگر آدھی صلاحیت کے ساتھ۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

دہلی میں کورونا وبا کے معاملات میں کمی کے رجحان کو دیکھتے ہو ئے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بڑا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ اب میٹرو اور بسیں پہلے کی طرح چلیں گی اور ان پر جو مسافروں کی تعداد کو لے کر پابندی تھی وہ ختم کر دی گئی ہے یعنی یہ اب سو فیصد صلاحیت کے ساتھ چلیں گی۔واضح رہے اس حکم کا اطلاق ۲۶ جولائی صبح پانچ بجے سے ہوگا۔

واضح رہے اس حکم نامہ میں سنیما ہال اور ملٹی پلیکس بھی کھول دیا گیا ہے لیکن ان میں ابھی پوری تعداد میں ناظرین نہیں جا سکتے بلکہ یہ پچاس فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولے گئے ہیں۔سنیما ہال اور ملٹی پلیکس میں رونق تو ایک بار پھر لوٹے گی لیکن پوری نہیں۔


واضح رہے میٹرو اور بسوں کو پوری سو فیصد صلاحیت کے ساتھ چلانے کی اجازت دے دی ہے لیکن اس میں کورونا کےضابطوں پر عمل کرنا ہوگا ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ میٹرو اور بس انتظامیہ اس کو نجی طور پربھی یقینی بنائیں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔