دہلی: کہرے کا ریل خدمات پر زبردست اثر، 50 سے زائد ٹرینیں چل رہی ہیں تاخیر سے

کئی ٹرینوں کی روانگی کے وقت میں تبدیلی بھی کی گئی ہے۔ شدید ٹھنڈ میں ریلوے پلیٹ فارم پر مسافر ٹرینوں کا گھنٹوں انتظار کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ملک کے کئی حصے اس وقت کہرے کے سائے میں ہیں۔ اس کا اثر بڑے پیمانے پر آمد و رفت پر دیکھا جا رہا ہے۔ ریل خدمات بھی کہرے کے اثر سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے کئی گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔ جمعرات کی صبح 9 بجے تک دہلی آنے والی تقریباً 50 ٹرینیں ایک سے لے کر 5 گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی تھیں۔ کئی ٹرینوں کی روانگی کے وقت میں تبدیلی بھی کرنی پڑی ہے۔

افسروں کا کہنا ہے کہ کہرے کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے سے ٹرینوں کی رفتار کم کرنی پڑتی ہے جس سے انہیں منزل مقصود تک پہنچنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ کئی مقامات پر سیفتی کام ہونے سے بھی مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مسافروں کو شدید ٹھنڈ میں پلیٹ فارم پر گھنٹوں گاڑیوں کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

تاخیر سے دہلی پہنچنے والی گاڑیوں میں فرخہ ایکسپریس (2 گھنٹے)، شرم شکتی ایکسپریس (2 گھنٹ)، کالندی ایکسپریس (ڈھائی گھنٹے)، مہابودھی ایکسپریس (4 گھنٹے)، ریوا-آنند وِہار ٹرمینل ایکسپریس (2 گھنٹے)، پریاگ راج-آنند وِہار ٹرمینل ہم سفر (3 گھنٹے)، پریاگ راج ایکسپریس (2 گھنٹے)، اونچاہار ایکسپریس (ساڑھے پانچ گھنٹے)، پوروا ایکسپریس (سوا تین گھنٹے)، وکرم شیلا ایکسپریس (ڈھائی گھنٹے)، کیفیت ایکسپریس (ڈھائی گھنٹے)، پدماوت ایکسپریس (چار گھنٹے)، گونڈوانا ایکسپریس (تین گھنٹے)، جام نگر-شری ماتا ویشنو دیوی کٹڑا ایکسپریس (پانچ گھنٹے)، سابرمتی سورن جینتی راجدھانی ایکسپریس (ڈھآئی گھنٹے) وغیرہ شامل ہیں۔

وہیں تاخیر سے روانہ ہونے والی اہم ٹرینوں میں دہلی سرائے روہیلا- جودھپور سالاسر ایکسپریس (سوا گھنٹے)، نئی دہلی-سوگریا (کوٹا) سپر فاسٹ ایکسپریس ( ایک گھنٹہ 20 منٹ)، بھونیشور دورنتو ایکسپریس (4 گھنٹہ 40 منٹ) شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔