دہلی سیلاب کا خطرہ! راج گھاٹ اور آئی ٹی او میں اب بھی پانی ہی پانی، بارش کے لیے یلو الرٹ جاری

سیلاب کی وجہ سے دہلی پانی پانی نظر آ رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے احاطے تک پانی پہنچ گیا ہے۔ راج گھاٹ اور کسان گھاٹ میں پانی کی سطح کچھ کم ضرور ہوئی ہے لیکن تاحان پانی برقرار ہے

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے لوگوں کے لیے بحران ختم نہیں ہوا ہے۔ دہلی میں گزشتہ چار دنوں سے سیلاب جیسی صورتحال ہے۔ جمنا اپھان پر ہے اور پوری دہلی کو اپنی گرفت میں لینے کو برقرار ہے۔ آئی ٹی او اور راج گھاٹ پانی میں ڈوب گئے ہیں اور جمنا کا پانی سپریم کورٹ کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ایک روز قبل جمعہ کو تین لڑکے سیلابی پانی میں ڈوب کر جان گنوا بیٹھے۔

تاہم دہلی میں دو دن تک بارش نہ ہونے سے راحت ملی ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے آج یعنی 15 جولائی کو ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ نوئیڈا اور غازی آباد کے لیے بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔


اپھنتی ہوئی جمنا نے جمعہ کو پرسکون ہونے کے اشارے دئے لیکن اندرا پرستھ علاقے میں جمنا ندی کے پشتے میں شگاف پڑنے سے دہلی کے کچھ حصوں جیسے آئی ٹی او میں پانی جمع ہوگیا اور سیلاب کا پانی سپریم کورٹ کے کیمپس کے قریب پہنچ گیا۔ علاقے میں ایک نالے کے بیک فلو کی وجہ سے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی یادگار میں بھی پانی داخل ہو گیا۔ جمنا کا سیلاب دہلی کے لیے پریشانی کا سبب بن رہا ہے۔ تاہم فوج کی مدد سے اس پشتے کو جمعہ کی رات ٹھیک کر دیا گیا۔

جمنا کی پانی کی سطح ہفتہ کی صبح 6 بجے 207.68 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جوکہ ایک گھنٹے کے بعد یعنی صبح 7 بجے 207.62 میٹر تک پہنچ گئی۔ پرانی دہلی ریلوے پل پر جمنا ندی کا بہاؤ بتدریج کم ہو رہا ہے۔ جمنا میں پانی کی سطح بھلے ہی کام کر رہی ہو لیکن آئی ٹی او میں پانی جوں کا توں ہے۔ جمعہ کی صبح اور ہفتہ کی صبح میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انکم ٹیکس آفس ہو یا ڈائرکٹر جنرل آف آڈٹ کا دفتر، ہر ایک کے احاطے میں پانی ہے اور یہ لیبل کم نہیں ہوا ہے۔


دراصل، پشتے کے ٹوٹنے کی وجہ سے ڈرینج ریگولیٹر کو نقصان پہنچا اور ندی کا پانی آئی ٹی او، رنگ روڈ، راج گھاٹ، اندرا پرستھ میٹرو اسٹیشن، آئی پی ڈپو، وکاس مارگ، سپریم کورٹ کمپلیکس اور لال قلعہ تک پہنچ گیا۔ مشرقی اور وسطی دہلی کو جوڑنے والے اہم راستوں میں سے ایک وکاس مارگ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پڑا اور مسافر گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔

وہیں، شمال مغربی دہلی کے مکند پور چوک علاقے میں سیلاب کے پانی میں نہاتے ہوئے تین لڑکے ڈوب گئے۔ گزشتہ پیر کو جمنا کا پانی خطرے کے نشان کو پار کر گیا تھا، جس کے بعد دہلی نے سیلاب سے متعلق اپنی پہلی موت کی اطلاع دی۔ دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے دعویٰ کیا کہ تینوں نوجوانوں کی موت میٹرو کی تعمیر کے مقام پر ایک کھائی میں گر کر ہوئی۔ وہیں، دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے وضاحت کی اور کہا، ہماری سائٹس سے اس طرح کے کسی واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔


دہلی میٹرو نے کہا، ڈی ایم آر سی سائٹس پر بیریکیڈنگ ٹھیک سے کی گئی ہے۔ رسائی صرف مجاز ملازمین کو دی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ یمنا نے تین دن پہلے 45 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ تاہم جمعہ کی رات 11 بجے جمنا کی پانی کی سطح 207.98 میٹر تک نیچے آ گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔