دہلی کے صفدر جنگ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں لگی آگ، مریضوں کو بحفاظت نکالا گیا

دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں آج صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، بتایا جا رہا ہے کہ جس عمارت میں آگ لگی تھی وہ تین منزلہ ہے، آگ لگنے کے بعد تقریباً 50 مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں بدھ کی صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ محکمہ فائر فائر نے بتایا کہ عمارت کی پہلی منزل پر آئی سی یو وارڈ کے ایچ بلاک میں وارڈ نمبر 11 میں آگ لگ گئی تھی۔ محکمہ فائر فائر نے بتایا کہ وارڈ میں 50 کے قریب مریض داخل تھے، جن کو جلد دوسرے وارڈوں میں منتقل کردیا گیا، ابھی مریض آگ سے محفوظ رہے ہیں۔

فائر آفیسر نے بتایا کہ "ہمیں صبح 6.35 کے قریب فون آیا کہ صفدرجنگ اسپتال میں آگ لگ گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کے لئے 9 فائر ٹینڈر موقع پر بھیجے گئے ہیں،" فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔