دہلی: نارائنا واقع فیکٹری میں زبردست آتشزدگی، آرچیز کے ہزاروں گریٹنگ کارڈس خاکستر

آگ گفٹ بنانے والی مشہور کمپنی ’آرچیز‘ کی پرفیوم فیکٹری میں لگی ہے، اس فیکٹری میں پرفیوم کے علاوہ دوسری منزل پر گریٹنگ کارڈز بنانے کا کام بھی ہوتا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کے نارائنا صنعتی علاقے میں واقع ایک فیکٹری میں جمعرات کی صبح شدید آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔ دہلی میں مسلسل آگ لگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ فائربریگیڈ کے اہلکار آگ پر قابو پانے کے لئے سخت جدوجہد کررہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق فیکٹری میں گریٹینگ کارڈز بنانے کا کام کیا جاتا تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ شدید آگ گفٹ بنانے والی مشہور کمپنی ’آرچیز‘ کی پرفیوم فیکٹری میں لگی ہے۔ اس فیکٹری میں پرفیوم کے علاوہ دوسری منزل پر گریٹنگ کارڈز بنانے کا کام بھی ہوتا تھا۔ کمپنی کا اس عمارت میں ایک کارپوریٹ آفس بھی ہے۔ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ آخری خبریں لکھے جانے تک آگ پر قابو پانے کا کام جاری تھا۔

آگ لگنے کی وجہ سے فیکٹری میں رکھا لاکھوں کا سامان خاکستر ہو گیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ شرکٹ کی وجہ سے لگی ہوگی۔ فی الحال پولس جانچ کر رہی ہے۔ غنیمت یہ رہی کہ آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ منگل کے روز قرول باغ میں واقع ارپیتا ہوٹل میں زبردست آگ لگ گئی تھی جس میں 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے اس کے علاوہ تین دیگر زخمی بھی ہوئے تھے۔ بدھ کو پچھم پوری کے علاقے کی تقریباً 250 جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں تھی اور اس حادثے میں بھی ایک عورت جھلس گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔