دہلی کی مسلم اکثریتی اسمبلی نشستوں پر کون آگے کون پیچھے؟
دہلی کی مسلم اکثریتی 11 نشستوں میں سے 8 پر عام آدمی پارٹی اور 3 پر بی جے پی آگے ہے۔ بابرپور، بلیماران، مٹیا محل، سیلم پور سمیت کئی حلقوں میں عام آدمی پارٹی کو سبقت حاصل ہے

قومی آواز گرافکس
دہلی اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، اور ابتدائی رجحانات میں بی جے پی حکومت سازی کی طرف بڑھتی نظر آرہی ہے۔ بی جے پی 41 نشستوں پر جبکہ عام آدمی پارٹی 29 نشستوں پر آگے ہے۔ مسلم اکثریتی 11 اسمبلی نشستوں پر بھی سخت مقابلہ دیکھا جا رہا ہے، جو 2020 کے دہلی فسادات سے متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔ ان میں سے 8 پر عام آدمی پارٹی کو سبقت حاصل ہے جبکہ 3 پر بی جے پی کے امیدوار آگے ہیں۔
مختلف نشستوں پر تازہ صورتحال:
بابرپور: عام آدمی پارٹی کے گوپال رائے بی جے پی کے انیل کمار وشیشٹھ پر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، جبکہ کانگریس کے محمد اشراق خان تیسرے نمبر پر ہیں۔
بلیماران: عام آدمی پارٹی کے عمران حسین نے بی جے پی کے کمل باگری پر سبقت لے لی ہے اور کانگریس کے ہارون یوسف تیسرے نمبر پر ہیں۔
چاندنی چوک: عام آدمی پارٹی کے پونردیپ سنگھ آگے، کانگریس کے مدت اگروال دوسرے اور بی جے پی کے ستیش جین تیسرے نمبر پر ہیں۔
گاندھی نگر: بی جے پی کے اروند سنگھ لولی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، جبکہ عام آدمی پارٹی کے نوین چودھری دوسرے نمبر پر ہیں۔
کراول نگر: بی جے پی کے کپل مشرا کو برتری حاصل ہے، عام آدمی پارٹی کے منوج کمار دوسرے اور کانگریس کے ڈاکٹر پی کے مشرا تیسرے نمبر پر ہیں۔
کراڑی: عام آدمی پارٹی کے انیل جھا آگے، بی جے پی کے بجرنگ شکلا دوسرے اور کانگریس کے راجیش کمار گپتا تیسرے نمبر پر ہیں۔
مٹیا محل: عام آدمی پارٹی کے آلِ محمد اقبال آگے، بی جے پی کی دیپتی اندورا دوسرے اور کانگریس کے عاصم احمد خان تیسرے نمبر پر ہیں۔
مصطفیٰ آباد: بی جے پی کے موہن سنگھ بشٹ کو برتری حاصل ہے، عام آدمی پارٹی کے عدیل احمد خان دوسرے اور کانگریس کے علی مہدی تیسرے نمبر پر ہیں۔
اوکھلا: بی جے پی کے منیش چودھری کو سبقت، عام آدمی پارٹی کے امانت اللہ خان دوسرے اور کانگریس کی عریبہ خان تیسرے نمبر پر ہیں۔
سیلم پور: عام آدمی پارٹی کے چودھری زبیر احمد آگے، بی جے پی کے انیل کمار شرما دوسرے اور کانگریس کے عبد الرحمن تیسرے نمبر پر ہیں۔
سیما پوری (محفوظ نشست): عام آدمی پارٹی کے ویر سنگھ دھینگان آگے، بی جے پی کی کماری رنکو دوسرے اور کانگریس کے راجیش لیلوٹھیا تیسرے نمبر پر ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔