دہلی زلزلہ: وزیر اعظم کی لوگوں سے پُرسکون اور ہوشیار رہنے کی اپیل، دہلی پولیس نے جاری کیا ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر

وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ زلزلہ کو لے کر افسران حالات پر سخت نظر بنائے ہوئے ہیں۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی، کیجریوال اور گری راج نے بھی زلزلے کو لے کر لوگوں سے احتیاط برتنے کو کہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی (فائل) / ویڈیو گریب</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی (فائل) / ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

دہلی-این سی آر میں پیر کی صبح زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔ صبح صبح تیز گڑگڑاہٹ اور کمپن نے لوگوں کو دہشت میں مبتلا کر دیا۔ زلزلے کے بعد کئی لوگوں نے اس خوف ناک منظر کو بیان کیا ہے۔ اب زلزلہ کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی عوام سے پُرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنے پوسٹ میں لکھا ہے، "دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سبھی سے اپیل ہے کہ پُرسکون رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ممکنہ جھٹکوں کے تعلق سے ہوشیار رہیں۔ افسران حالات پر سخت نظر بنائے ہوئے ہیں۔"

زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد دہلی کی کیئرٹیکر وزیر اعلیٰ آتشی اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی لوگوں کے محفوظ رہنے کی تمنا کی۔ آتشی نے 'ایکس' پر لکھا، "دہلی میں ابھی ایک تیز جھٹکا آیا، ایشور سے پرارتھنا کرتی ہوں کہ سبھی محفوظ ہوں گے۔" اروند کیجریوال نے آتشی کے پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، "میں سبھی کی حفاظت کے لیے دعا کرتا ہوں۔"

وہیں مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے دہلی-این سی آر میں لگے زلزلہ کے تیز جھٹکوں پر کہا، " یہ زلزلہ کافی ڈرانے والا تھا، ایشور سبھی کو محفوظ رکھے۔"

ادھر زلزلہ کے تیز جھٹکوں کے بعد دہلی پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر جاری کر دیا ہے۔ دہلی پولیس کی طرف سے 'ایکس' پر کیے گئے پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ، "امید ہے آپ سبھی لوگ محفوظ ہوں گے۔ کسی بھی ایمرجنسی مدد کے لیے 112 ڈائل کرکے ہم سے رابطہ کریں۔"


آج (پیر) صبح دہلی میں آئے زلزلہ کے تیز جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ نیشنل سسمولاجی سینٹر کے مطابق ریختر اسکیل پر اس زلزلہ کی شدت حالانکہ 4 ناپی گئی ہے۔ اس کا مرکز دہلی کا دھولا کنواں کے پاس بنے جھیل پارک کے نزدیک زمین میں 5 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔ چونکہ اس کی گہرائی کم تھی اسی لیے دہلی اور آس پاس کے شہروں میں اس کے جھٹکے زیادہ تیز محسوس ہوئے۔

اگر شہروں کی بات کریں تو اتر پردیش کے مراد آباد، سہارن پور، الور، متھرا اور آگرہ میں جھٹکے محسوس ہوئے۔ وہیں ہریانہ کے کروکشیتر، ہسار، کیتھل تک جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حالانکہ اس میں ابھی تک کسی طرح کے نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔