کڑاکے کی سردی کے درمیان گھنی دھند کی چادر میں لپٹی دہلی، آرینج الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر، پنجاب، شمالی راجستھان اور ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے۔ گھنی دھند کی وجہ سے حد نگاہ میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

دھند کی چادر میں لپٹی راجدھانی دہلی / Getty Images
دھند کی چادر میں لپٹی راجدھانی دہلی / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

دہلی-این سی آر، یوپی، پنجاب سمیت شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ اب درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہی دھند اور سردی کی لہر نے بھی اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر، پنجاب، شمالی راجستھان اور ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے۔ گھنی دھند کی وجہ سے حد نگاہ میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ساتھ ہی سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار بھی کم ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شمال مغربی ہندوستان کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہلی، یوپی، بہار، پنجاب میں اگلے دو دنوں تک گھنی دھند کے پیش نظر اورینج الرٹ کیا گیا ہے۔ وہیں، ہماچل پردیش اور پنجاب کے لیے انتہائی گھنی دھند کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ہماچل پردیش 19 اور 20 دسمبر کو سردی کی لہر کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔


محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب میں 22 دسمبر تک سردی کی لہر برقرار رہے گی۔ بعض مقامات پر گھنی دھند چھائی رہ سکتی ہے۔ دوسری طرف ہریانہ، چندی گڑھ، مشرقی اور مغربی یوپی میں 22 دسمبر تک کچھ جگہوں پر انتہائی گھنی دھند دیکھی جا سکتی ہے۔

سردی کے بعد دہلی کے لوگوں پر دھند کی بھی مار پڑ رہی ہے۔ اس کے علاوہ فضائی آلودگی بھی اپنے عروج پر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سیلسیس رہے گا۔ دہلی میں اگلے 3 دن تک دھند چھائی رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی آنے والے دنوں میں دہلی کے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج کی جائے گی۔ آلودگی کی بات کریں تو دہلی کی ہوا کا معیار سنگین زمرے میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔