پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف دہلی کانگریس کا زبردست مظاہرہ، دیکھیں تصویری جھلکیاں

ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول-ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ مختلف پٹرول پمپوں پر کانگریس کے سرکردہ لیڈران و کارکنان نے مظاہرہ کیا اور گھوڑا گاڑی کی سواری بھی کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر اجے ماکن
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر اجے ماکن
user

قومی آوازبیورو

آج کانگریس نے ملک گیر سطح پر پٹرول-ڈیزل کی بے تحاشہ بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف سڑک پر نکل کر مظاہرہ کیا۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں یہ مظاہرہ بڑے پیمانے پر دیکھنے کو ملا جہاں مختلف پٹرول پمپوں پر کانگریس کے سرکردہ لیڈران و کارکنان نے مظاہرہ کیا اور گھوڑا گاڑی کی سواری بھی کی۔ مظاہرہ کرنے والوں میں دہلی کانگریس کے صدر چودھری انل کمار، سینئر لیڈر اجے ماکن، کے سی وینوگوپال اور شکتی سنگھ گوہل جیسی معروف شخصیتیں شامل تھیں۔ قومی آواز کے قارئین کے لیے یہاں پیش ہے دہلی میں ہوئے مظاہرے کی تصویریں جو مرکز کی مودی حکومت کے خلاف پیدا غصے کی بھرپور عکاسی کر رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔