دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا

دیویندر یادو نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ بہت بڑے ماہر معاشیات تھے، ان کی سوچ اور پالیسیوں کے نافذ ہونے سے ہی ملک آج تک مضبوط حالت میں ہے اور اتنا اہل ہے کہ ہر مشکل حالات کا سامنا کر سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دیویندر یادو</p></div>

آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دیویندر یادو

user

قومی آواز بیورو

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے ہندوستان کے سابق وزیر اعظم آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کی رہائش موتی لال نہرو مارگ پہنچ کر ان کا دیدار کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال سے ملک کا جو خسارہ ہوا ہے اس کا ازالہ ممکن نہیں۔

دیویندر یادو نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ بہت بڑے ماہر معاشیات تھے، ان کی سوچ اور پالیسیوں کے نافذ ہونے کے سبب ہی ملک آج تک مضبوط حالت میں ہے، اور اتنا اہل ہے کہ ہر مشکل حالات کا سامنا کر سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے 2004 سے 2014 تک وزیر اعظم رہتے ہوئے ملک کی ترقی کے لیے ٹھوس اور نتیجہ خیز فیصلے لیے، جس کی وجہ سے ہندوستان دنیا میں صف اول والے ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔


دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ملک کے معاشی مشیر، آر بی آئی کے گورنر، ملک کے وزیر مالیات اور وزیر اعظم رہتے ہوئے ملک کو اس وقت سنبھالا جب پوری دنیا معاشی بحران کے دور سے گزر رہی تھی۔ ملک میں اس وقت انھوں نے معاشی سطح پر بھروسہ قائم کیا۔ وزیر اعظم رہتے ہوئے ان کا امریکہ سے نیوکلیائی معاہدہ تاریخی رہا، جس کو اتحاد میں شامل پارٹیوں کی مخالفت کے باوجود انھوں نے ملک کے مفاد میں لیا جو نتیجہ خیز ثابت ہوا۔ دیویندر یادو نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کروڑوں لوگوں کو خط افلاس سے باہر بھی نکالا جس سے ایک نیا متوسط طبقہ پیدا ہوا۔ اس سے معاشی طور پر لوگوں میں خوشحالی کا پتہ چلتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔