دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عبدالواحد نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت اور ان کا نظریہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے، اس پر عمل پیرا ہونے سے کامیابی کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عبدالواحد قریشی و دیگر لیڈران مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے</p></div>

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عبدالواحد قریشی و دیگر لیڈران مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے

user

محمد تسلیم

نئی دہلی: آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم محی الدین مولانا ابوالکلام آزاد کا آج 135واں یوم پیدائش ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی کے جامع مسجد علاقے میں ان کا مزار ہے جہاں ہر برس ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ تاہم تمام سیاسی رہنما ان کی قبر پر پہنچ کر مولانا ابوالکلام آزاد کو یاد کرتے ہیں۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال دہلی پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عبدالواحد قریشی اور ان کی پوری ٹیم نے مولانا کی قبر پر گلپوشی کی اور خراج تحسین پیش کیا اور دعا کا اہتمام بھی کیا۔

دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش

اس موقع پر عبدالواحد قریشی نے کہا کہ ہر سال کانگریس پارٹی کے لیڈران و کارکنان مولانا آزاد کے مزار پر حاضری دیتے ہیں اور انہیں یاد کرتے ہیں۔ کانگریس کے قومی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اور ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی ایما پر آج یہ خصوصی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی مولانا عبدالکلام آزاد کے مزار پر خود اپنے ہاتھوں سے پھولوں کی چادر چڑھا کر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں لیکن اس سال تلنگانہ میں الیکشن کی سرگرمی کی وجہ سے وہ آج کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکے، لیکن مولانا آزاد سے وہ قلبی محبت رکھتے ہیں اور انہوں نے مولانا کے مزار پر عقیدت کے پھول بھیجے ہیں۔ لہذا آج دہلی اقلیتی شعبہ سے وابستہ سبھی لیڈران اور کارکنان نے اپنی موجودگی درج کرائی اور مولانا آزاد کو یاد کیا۔

دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش

اس موقع پر تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے عبدالواحد قریشی نے کہا کہ آج کے وقت میں تعلیم کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں ہے۔ اگر کسی انسان کو بہترین طریقہ سے زندگی گزارنی ہے تو تعلیم یافتہ ہونا پڑے گا۔ ہندوستان میں لوگوں کو تعلیم یافتہ بنانے کیلئے سرکاری اور غیر سرکاری طور پر مختلف پروگرام چلائے جا رہے ہیں تاکہ لوگ تعلیم کی اہمیت کو سمجھ سکیں اور ترقی کی طرف ایک قدم بڑھائیں۔ قابل ذکر ہے کہ کچھ سال قبل مرکزی کابینہ نے مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے دن قومی سطح پر یوم تعلیم منانے کا فیصلہ لیا اور آج کے دن لوگوں کو تعلیم کی اہمیت و مقاصد کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔

دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش

عبدالواحد قریشی کا کہنا ہے کہ مولانا ابوالکلام آزاد متعدد خوبیوں کے مالک تھے، وہ مجاہد آزادی، مفکر، صحافی، دانشور، بہترین سیاست داں اور اچھے مقرر تھے۔ ان کی تقریریں آج کتابوں میں تحریری شکل میں موجود ہیں جن کو پڑھنے سے قارئین کو تقویت ملتی ہے۔ مولانا کی شخصیت اور ان کا نظریہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہونے سے ہی کامیابی کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔

دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش

مولانا ابوالکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد دہلی اقلیتی شعبہ کی ٹیم اوکھلا میں واقع غفار منزل پہنچی جہاں موجود چلڈرن پارک میں مولانا آزاد کے یوم پیدائش اور یوم تعلیم کے موقع پر مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ سے سینکڑوں لوگوں نے استفادہ کیا۔ اس کیمپ کو ڈاکٹر ریحانہ اور ان کی پوری ٹیم نے بحسن و خوبی کامیاب بنایا اور لوگوں کو مفت ادویات اور صحت مند رہنے کے مشورے بھی دیے۔

دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش

صحت کے تعلق سے بات کرتے ہوئے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین نے کہا کہ آج کی بھاگ دوڑ بھری زندگی میں ہر انسان اتنا مصروف ہے کہ وہ صحت کا خیال نہیں رکھ پاتا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ لوگوں کو صحت مند رکھنے اور صحت کے تئیں بیداری پیدا کرنے کا کام کرتے ہیں۔ عبد الواحد قریشی نے بتایا کہ کانگریس کا اقلیتی شعبہ اقلیتوں کیلئے ہر محاذ پر کام کر رہا ہے اور مستقبل میں مزید کام کرنے کی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے جس میں ہماری کوشش رہے گی کہ اقلیتی طبقہ کی کالونیوں میں لائبریری قائم کی جائے تاکہ تعلیم کے شعبہ میں بھی ہم پیچھے نہ رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کا اقلیتی شعبہ تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں لوگوں کیلئے کام کرنا چاہتا ہے اور اس کے پاس ایسے پلان موجود ہیں جس سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش

اس تقریب کے اہم شرکاء میں مولانا آزاد فاﺅنڈیشن کے رکن عمران خان، دہلی اقلیتی شعبہ کے وائس چیئرمین مخدوم خان، چاندنی چوک ضلع چیئرمین فرحان خان بھورے، وائس چیئرمین توفیق ایڈووکیٹ، چھتر سنگھ چاہت، خان تبسم فاطمہ، شہزاد خان، محمد سبحان، فیض محمد، محمد خان، ہرپریت سنگھ سہانی کے علاوہ دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کے عہدیدران وغیرہ موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔