دیویندر یادو کی رہنمائی میں دہلی کانگریس مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے: عبد الواحد قریشی
دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کی ماہانہ میٹنگ میں دیویندر یادو کے دو سال مکمل ہونے پر استقبال کیا گیا۔ عبد الواحد قریشی نے کہا کہ پارٹی زمینی سطح پر مسلسل مضبوط ہو رہی ہے

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر راجیو بھون میں اقلیتی شعبہ کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو، سابق رکن اسمبلی اور میڈیا انچارج انل بھردواج، دہلی کانگریس کے انچارج شبلی منظور، الطاف حسین کو انچارج نے شرکت کی۔
اس موقع پر دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عبد الواحد قریشی نے صدر دیویندر یادو کے کامیاب دو سال مکمل ہونے پر ان کا بڑی پھولوں کی مالا سے زوردار استقبال کیا اور کہا کہ دیویندر یادو کی رہنمائی میں دہلی کانگریس مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور کانگریس پارٹی کا کنبہ دن بہ دن بڑا ہوتا جا رہا ہے، جس کے نتائج آنے والے دنوں میں دیکھنے کو ملیں گے۔
عبد الواحد قریشی نے کہاکہ دہلی کانگریس کا اقلیتی شعبہ مسلسل زمینی سطح پر محنت میں لگا ہوا ہے اور اقلیتوں کے مسائل کو پوری طاقت کے ساتھ اٹھاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں ہماری سیاسی سرگرمیاں مزید تیز ہوں گی۔
ماہانہ میٹنگ میں آئے سبھی لیڈران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کی مضبوطی کا دار و مدار اس کے کارکنان کے کاندھوں پر ہوتا ہے اور مجھے فخر ہے کہ کانگریس پارٹی کا ایک ایک سپاہی آج ہمارے لیڈر راہل گاندھی کے نظریہ اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سالوں میں ہم نے عوام کی آواز ہر سطح پر اٹھائی ہے اور مستقبل میں بھی اسی طرح اٹھاتے رہیں گے۔دیویندر یادو نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ جو کارکنان آئندہ الیکشن میں کانگریس کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں وہ ابھی سے تیاری میں لگ جائیں تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوام سے جڑے کام کر سکیں اور کانگریس کے ترقیاتی نظریہ کو ہر فرد تک پہنچا سکیں۔
دہلی کانگریس صدر نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ کانگریس پارٹی آئندہ الیکشن میں اسی لیڈر یا کارکن کو ٹکٹ دینے میں ترجیح دے گی جس نے زمینی سطح پر کام کیا ہو۔ تاہم اس سلسلہ میں ہمارے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عبد الواحد قریشی ان سب باتوں پر پوری پوری نظر رکھیں گے اور اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے کارکنان و لیڈران کی ایک رپورٹ بھی پیش کریں گے تاکہ ہمیں مضبوط و قابل امیدوار کا انتخاب کرنے میں مدد مل سکے۔میٹنگ میں سبھی ضلع کے صدور ، نائب صدر ، سکریٹری ، جنرل سکریٹری ، جوائنٹ سکریٹری اور کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے۔
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
