کسان تحریکLIVE: ’’کسان پریڈ کے تعلق سے دہلی پولس کی عرضی سپریم کورٹ خارج کرے‘‘

کسان تحریک / تصویر آئی اے این ایس
کسان تحریک / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

16 Jan 2021, 6:04 PM

’’کسان پریڈ کے تعلق سے دہلی پولس کی عرضی کو خارج کرے سپریم کورٹ‘‘

بھارتیہ کسان یونین (لوک شکتی) نے سپریم کورٹ میں داخل ایک جواب میں گزارش کی ہے کہ دہلی پولس کے ذریعہ داخل اس عرضی کو خارج کر دیا جائے جس میں 26 جنوری کو مقررہ کسان پریڈ مسترد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ اے پی سنگھ کے ذریعہ داخل جواب میں کہا گیا ہے کہ کسانوں کو 26 جنوری کو ٹریکٹر مارچ کرنے یا کسی دوسرے طریقے سے مظاہرہ کی اجازت دی جائے۔

16 Jan 2021, 5:18 PM

بھنڈراوالے کی تصویر پر تنازعہ، کسان لیڈر دَرشن پال نے لوگوں سے ایسی تصویریں استعمال کرنے سے کیا منع

جمعہ کے روز کچھ بینرس پر اور ٹریکٹر و ٹرالیوں پر جرنیل سنگھ بھنڈراوالے کی تصویر نظر آئی تھی جس پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ زرعی قوانین کے حامی افراد الزام عائد کرنے لگے ہیں کہ کسان تحریک میں خالصتان حامی لوگ شریک ہو گئے ہیں جو ملک کے لیے خطرناک ہے۔ اس درمیان کسان لیڈر درشن پال کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کسان تحریک میں خالصتانیوں کی شرکت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھنڈراوالے کی تصویر لگانا کوئی غلط بات نہیں ہے، لیکن ایسی تصویریں کم لگیں تو بہتر ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’تصویر لگانے سے ہمیں ہی پریشانی ہوگی، لوگوں کو بولا جائے گا کہ ایسا نہ کریں۔ اس سلسلے میں مظاہرین سے بات کی جائے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔