دہلی دھماکہ: کار کے سابق مالک سلمان کو حراست میں لیا

گاڑی کے سابق مالک نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے گاڑی فروخت کی تھی۔ پولیس اب اصل مالک سے تفتیش کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

دہلی دھماکہ کیس کی تحقیقات میں پولیس کو اہم کامیابی ملی ہے۔ لال قلعہ کے قریب پھٹنے والی i-20 کار کے سابق مالک کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولیس نے گاڑی کے سابق مالک سلمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ اس نے گاڑی فروخت کی تھی۔ پولیس اب آر ٹی او سے کار کے اصل مالک کی شناخت کے لیے کام کر رہی ہے۔ کار، نمبر HR26، گروگرام کی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران سلمان نے انکشاف کیا کہ اس نے ڈیڑھ سال قبل اپنی کار دہلی کے اوکھلا کے رہنے والے دیویندر کو بیچی تھی۔ سلمان نے کار کی فروخت کے تمام دستاویزات گروگرام پولیس کو سونپ دیے ہیں۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دیویندر نے ہریانہ کے امبالا میں کسی کو کار بیچی تھی۔ امبالہ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ گروگرام پولیس تمام معلومات جانچ ایجنسی کے ساتھ شیئر کر رہی ہے۔واضح رہے کہ کل شام 7 بجے کے قریب دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب چلتی کار میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں اب تک کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔


واقعے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔ اس سے قبل وہ زخمیوں سے ملاقات کے لیے ایل این جے پی اسپتال گئے تھے۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی اسپتال کا دورہ کیا۔ دہلی دھماکے کے بعد کئی ریاستوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ اور ممبئی میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ دہلی سے متصل نوئیڈا اور گروگرام میں سخت چیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔ (بشکریہ نیوز پورٹؒل ’اے بی پی‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔