حکومت حرکت میں ، آرمی اسپتالوں کے لئے آکسیجن پلانٹس جرمنی سے درآمد کیے جائیں گے

یہ پلانٹ جن کواسپتال میں لگایا جائے گا ان میں سے ہر پلانٹ کی صلاحیت فی منٹ 40 لیٹر آکسیجن پروڈکشن کی ہے اور ایک گھنٹے میں یہ 2400 لیٹر آکسیجن پروڈکشن کرسکتے ہیں۔

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

آرمی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لئے آکسیجن پلانٹ جرمنی سے درآمد کیے جائیں گے۔وزارت دفاع نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز اسپتالوں کے لئے 23 موبائل آکسیجن پلانٹ اور کنٹینر جرمنی سے درآمد کیے جائیں گے ۔

یہ پلانٹ جن کواسپتال میں لگایا جائے گا ان میں سے ہر پلانٹ کی صلاحیت فی منٹ 40 لیٹر آکسیجن پروڈکشن کی ہے اور ایک گھنٹے میں یہ 2400 لیٹر آکسیجن پروڈکشن کرسکتے ہیں۔ اس شرح سے یہ 20 سے 25 مریضوں کو دن رات آکسیجن دے سکتے ہیں۔ ان کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ پلانٹ پورٹیبل ہیں یعنی کہیں بھی آسانی سے انہیں لے جایا جا سکتا ہے ۔ بڑی بات یہ ہے کہ یہ پلانٹ ملک میں ایک ہفتے میں آجائیں گے۔


ایک دیگر اہم فیصلے میں وزارت دفاع نے مسلح افواج کے ان اسپتالوں میں شارٹ سروس کمیشن کے ریٹائر ہونے والے ڈاکٹروں کی خدمت کو اس سال 31 دسمبر تک بڑھا دیا ہے۔اس طرح سے ان اسپتالوں کو 238 ڈاکٹروں کی خدمت مل جائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔