تقریباً 2.25 لاکھ کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کو منظوری دی گئی

حکومت نے دفاعی شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے اور مسلح افواج کو جدید بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 2.23 لاکھ کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کو منظوری دی ہے

<div class="paragraphs"><p>یو این آئی</p></div>

یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: حکومت نے دفاعی شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے اور مسلح افواج کو جدید بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 2.23 لاکھ کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کو منظوری دی ہے۔

ان میں ہلکے لڑاکا طیارے، فضائیہ کے لیے ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر اور بحریہ کے لیے اینٹی شپ میزائل اور توپوں کی خریداری ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے پبلک سیکٹر سے کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں جمعرات کو منعقدہ ڈیفنس پروکیورمنٹ کونسل کی میٹنگ میں اس سے متعلق پروکیورمنٹ تجاویز کو منظوری دی گئی۔


وزارت دفاع کے مطابق ان تجاویز کو ضرورت کی بنیاد پر خریداری کے لیے منظور کیا گیا ہے اور ان میں سے 2.20 لاکھ کروڑ روپے کی خریداری گھریلو صنعتوں سے کی جائے گی۔ اس سے دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ان میں ہلکے جنگی طیاروں، ہلکے جنگی ہیلی کاپٹرز، جنگ مخالف میزائلوں اور توپوں کی خریداری کی تجاویز شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔