جموں و کشمیر: بڈگام میں فوجی اہلکار کے اغوا کی خبر بے بنیاد... وزارت دفاع

وزارت دفاع نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ بڈگام میں فوجی اہلکار محمد یاسین کا اغوا کر لیا گیا ہے۔ بڈگام کے ایس ایس پی نے بھی اسے افواہ بتایا اور کہا کہ میڈیا اس طرح کی قیاس آرائی سے گریز کرے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: وزارت دفاع کے ترجمان نے وسطی ضلع بڈگام میں ایک فوجی اہلکار کے اغوا کاری کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جوان محفوظ ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز میڈیا میں یہ خبریں مشتہر ہوئی تھیں کہ وسطی ضلع بڈگام کے قاضی پورہ چاڈورہ کا رہنے والا محمد یاسین نامی ایک فوجی اہلکارجو جموں کشمیر لائٹ انفینٹری رجمنٹ سے وابستہ ہے، کو اغوا کیا گیا ہے۔

دفاعی ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قاضی پورہ چاڈورہ کا رہنے والا فوجی اہلکار، جو چھٹیوں پر ہے، کے اغوا کاری کی میڈیا رپورٹس غلط ہیں، وہ بالکل محفوظ ہے اور اس سلسلے میں افواہ بازیوں کو نظر انداز کیا جائے۔ دریں اثنا ایس ایس پی بڈگام این اے اشوک نے کہا کہ رائفل مین یاسین بٹ اپنے یونٹ میں صحیح سلامت ہے۔ انہوں نے میڈیا سے قیاس آرائی کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔