فرقہ پرستوں کوشکست دینا سیکولر سیاسی جماعتوں کا مشترکہ ہدف ہونا چاہیے: امرتیہ سین

امرتیہ سین نے کہا کہ سیکولر جماعتیں اپنے اپنے منصوبوں کو لے کر مختلف ہوسکتی ہیں، لیکن ان کے لیے فرقہ واریت کو مسترد کرنا یقینی طور پر ایک مشترکہ ہدف ہونا چاہیے۔

امرتیہ سین، تصویر یو این آئی
امرتیہ سین، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کلکتہ: نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین نے آج سیکولر سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ ’’فرقہ واریت کو شکست دینا‘‘ تمام سیکولر سیاسی جماعتوں کا مشترکہ ہدف ہونا چاہیے، سین نے کہا کہ انفرادی کامیابی حاصل کرنے کے لئے مختلف ایجنڈے ہوسکتے ہیں مگر فرقہ واریت کو شکست دینا سب سے بڑا ہدف ہونا چاہیے، امرتیہ سین نے کہا کہ ’’ٹیگور اور نیتاجی کے خوابوں ‘‘ کی تکمیل کے لئے یہ سب کرنا ضروری ہے۔

امرتیہ سین نے کہا کہ بائیں بازو اور دیگر سیکولر جماعتوں کا حکمراں ترنمول کانگریس کے درمیان تعلقات نہیں ہیں اس کے باوجود فرقہ واریت کو شکست دینے کے لئے مشترکہ اہداف ہونا ضروری ہے۔ سین نے کہا کہ سیکولر جماعتوں اپنے تفصیلی پروگراموں مختلف ہوسکتے ہیں، لیکن فرقہ واریت کو مسترد کرنے کی اہمیت کو یقینی طور پر ایک مشترکہ قدر ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کی جماعتوں کو ترنمول کانگریس کے مقابلے فرقہ واریت کو ختم کرنے کا عزم کم نہیں ہونا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔