کیجریوال کو 13 دسمبر سے پہلے عدالت میں پیش ہونے کا حکم

دہلی کی ایک عدالت نے توہین عدالت کے مقدمے میں ضمانت لینے کے لئے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 13 دسمبر سے پہلے ذاتی طور پر پیش ہونے کو کہا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے توہین عدالت کے مقدمے میں ضمانت لینے کے لئے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 13 دسمبر سے پہلے ذاتی طور پر پیش ہونے کو کہا ہے۔ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ وشال پہوجہ نے مقدمہ کی تاریخ 13 دسمبر مقرر کرتے ہوئے کہا، ’’یہ بات قابل غور ہے کہ ملزم نے ابھی ضمانت ضمانت حاصل نہیں کی ہے۔

اس طرح معاملہ کو عبوری ضمانت کے بانڈ کے ساتھ آرٹیکل 251 سی آر پی پی سی کے تحت نوٹس جاری کرنے کے لئے ملتوی کیا جاتا ہے۔ ملزم کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت دی جاتی ہے۔‘‘


عدالت وکاس سانسکرتیاین نامی شخص کے ذریعہ دائر توہین عدالت معاملہ کی سماعت کر رہی تھی۔ وکاس نے دعوی کیا تھا کہ دھروو راٹھی جوکہ جرمنی میں مقیم ہیں، انہوں نے 6 مئی 2018 کو ’بی جے پی آئی ٹی سیل پارٹ 2‘ کے عنوان سے یوٹیوب ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے متعدد جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے تھے۔ سنسکرتیاین نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ سے ویڈیو کی سچائی کی جانچ کیے بغیر اس سے متعلق ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا۔

شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ ’’ویڈیو میں اس کے خلاف لگائے جانے والے الزامات جھوٹے، بدنیتی پر مبنی اور توہین آمیز ہیں اور اس نے معاشرے کے دائیں بازو کے اراکین کی نگاہ میں اس کی شبیہ کو داغدار کر دیا ہے۔ نیز تاحال ان الزامات کے حق میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ چونکہ کروڑوں لوگ کیجریوال کو ٹوئٹ پر فالو کرتے ہیں، اس وجہ سے ویڈیو کو ہندوستان سمیت بین الاقوامی سطح پر بڑی تعداد میں دیکھا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔