پی این بی گھوٹالہ: میہل چوکسی کے معاون دیپک کلکرنی کولکاتا سے گرفتار

میہل چوکسی کے فارم ایگزیکٹیو دیپک کلکرنی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں کولکاتا کے دَم دَم ائیر پورٹ سےگرفتار کیا گیا۔ عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد انھیں ممبئی لے جایا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ کے ملزم اور ملک سے فرار ہوچکے میہل چوکسی کے فرم ایگزیکٹیو کو منی لانڈرنگ کے الزام میں دم دم ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔دیپک کلکرنی ہانگ کانگ سے کلکتہ ائیر پورٹ پہنچے تھے۔ ای ڈی کے ذرائع کے مطابق کلکرنی کو عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ممبئی لے جایا جائے گا کیوں کہ یہ کیس ممبئی میں درج ہے۔کلکرنی چوکسی کے اوورسیس بزنس سے وابستہ ہیں۔کلکرنی ہانگ کانگ میں چوکسی کے ’ڈمی‘ فرم سے وابستہ ہیں۔ممبئی کی عدالت نے کلکرنی کے خلاف بھی غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ میں چوکسی، نیرو مودی اور دیگر افراد کے خلاف مجرمانہ ایکٹ کے تحت جانچ چل رہی ہے اور یہ گھوٹالہ اسی سال سامنے آیا تھا۔ میہل چوکسی اور نیرو مودی پر ساڑھے تیرہ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے پی این بی گھوٹالہ کا الزام ہے۔ 2018 کے شروعات میں جب یہ مہاگھوٹالہ سامنے آیا تو اس سے پہلے ہی نیرو مودی اور میہل چوکسی کی جوڑی بیرون ملک فرار ہو گئی تھی۔ جانچ ایجنسیوں کا گھیرا کسنے کے بعد میہل چوکسی نے گزشتہ دنوں کروڑوں کی رقم ادا کر کیربیائی ملک انٹگوا کی شہریت خرید لی تھی۔ حکومت ہند نے انٹگوا حکومت سے بھگوڑے میہل چوکسی کی خودسپردگی کی عرضی دے رکھی ہے۔ اس کے علاوہ جانچ ایجنسیوں نے بھگوڑا قرار دے کر دونوں ملزمین کی کروڑوں کی ملکیت کو بھی ضبط کر اسے اٹیچ کر دیا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Nov 2018, 1:09 PM